المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
زياد مولى ابن عياش عن ابن عباس باب: زیاد، ابن عیاش کے آزاد کردہ غلام، کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 10781
حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ مِقْلَاصٍ، ثنا أَبِي، ثنا ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ، أَنَّ أَبَا النَّضْرِ حَدَّثَهُ، عَنْ زِيَادٍ مَوْلَى ابْنِ عَيَّاشٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُما، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ دُفِنَ سَعْدُ بْنُ مُعَاذٍ وَهُوَ قَاعِدٌ عَلَى قَبْرِهِ قَالَ: «لَوْ نَجَا أَحَدٌ مِنْ فِتْنَةِ الْقَبْرِ لَنَجَا سَعْدُ بْنُ مُعَاذٍ، وَلَقَدْ ضُمَّ ضَمَّةً ثُمَّ رُخِّيَ عَنْهُ»ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ جس دن سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کو دفن کیا گیا، نبی کریم ﷺ ان کی قبر پر بیٹھے ہوئے تھے، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اگر کوئی شخص قبر کی آزمائش سے نجات پا سکتا تو سعد بن معاذ ضرور نجات پا جاتے، اور بے شک انہیں ایک دفعہ دبایا گیا، پھر ان سے وہ دباؤ ڈھیلا کر دیا گیا۔“