المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
زياد مولى ابن عياش عن ابن عباس باب: زیاد، ابن عیاش کے آزاد کردہ غلام، کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 10780
حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ مِقْلَاصٍ الْمِصْرِيُّ، ثنا أَبِي، ثنا ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ، أَنَّ سَالِمًا أَبَا النَّضْرِ حَدَّثَهُ، عَنْ زِيَادٍ مَوْلَى ابْنِ عَيَّاشٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ عَلَى عُثْمَانَ بْنِ مَظْعُونٍ يَوْمَ مَاتَ، فَأَحْنَى عَلَيْهِ كَأَنَّهُ يُوصِيهِ، ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ فَرَأَوْا فِي عَيْنَيْهِ أَثَرَ الْبُكَاءِ، ثُمَّ أَحْنَى عَلَيْهِ الثَّانِيَةَ، ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ فَرَأَوْهُ يَبْكِي، ثُمَّ أَحْنَى عَلَيْهِ الثَّالِثَةَ، ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ وَلَهُ شَهيقٌ، فَعَرَفُوا أَنَّهُ قَدْ مَاتَ، فَبَكَى الْقَوْمُ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَهْ؛ إِنَّمَا هَذَا مِنَ الشَّيْطَانِ، فَاسْتَغْفِرُوا اللهَ» ، ثُمَّ قَالَ: «أَذْهِبْ عَنْكَ أَبَا السَّائِبِ، فَلَقَدْ خَرَجْتَ وَلَمْ تَتَلَبَّسْ مِنْهَا بِشَيْءٍ»ترجمہ
پھر آپ ﷺ نے اپنا سر اٹھایا تو لوگوں نے دیکھا کہ آپ ﷺ رو رہے ہیں، پھر تیسری بار جھکے، پھر اپنا سر اٹھایا تو آپ ﷺ سسکیاں لے رہے تھے، تو لوگوں کو معلوم ہو گیا کہ وہ فوت ہو چکے ہیں۔ چنانچہ لوگ رونے لگے، تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”بس کرو، یہ تو شیطان کی طرف سے ہے، اللہ سے استغفار کرو۔“ پھر فرمایا: ”اے ابوسائب! تجھ سے دنیا کی تکلیفیں دور ہو گئیں، تو اس دنیا سے اس حال میں گیا کہ اس کی کسی چیز میں ملوث نہ ہوا۔“