المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عطاء بن يسار عن ابن عباس باب: عطاء بن یسار کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 10722
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ رِشْدِينَ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ، ثنا ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ، أَنَّ بُكَيْرًا حَدَّثَهُ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهماُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِخَيْرِ النَّاسِ؟ إِنَّ مِنْ خَيْرِ النَّاسِ رَجُلٌ مُمْسِكٌ بِعِنَانِ فَرَسِهِ فِي سَبِيلِ اللهِ، أُخْبِرُكُمْ بِالَّذِي يَتْلُوهُ؟ مُعْتَزِلٌ فِي غَنَمِهِ يُؤَدِّي حَقَّ اللهِ فِيهَا، وَأُخْبِرُكُمْ بِشَرِّ النَّاسِ؟ رَجُلٌ يُسْأَلُ بِاللهِ وَلَا يُعْطِي بِهِ»ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”کیا میں تمہیں بہترین لوگوں کے بارے میں نہ بتاؤں؟ بہترین لوگوں میں سے وہ شخص ہے جو اللہ کے راستے میں اپنے گھوڑے کی باگ تھامے رکھے۔ کیا میں تمہیں اس کے بعد والے کے بارے میں نہ بتاؤں؟ وہ شخص جو اپنی بکریوں میں الگ رہتا ہے اور ان میں اللہ کا حق ادا کرتا ہے۔ اور کیا میں تمہیں بدترین لوگوں کے بارے میں نہ بتاؤں؟ وہ شخص جس سے اللہ کے نام پر سوال کیا جائے تو وہ نہ دے۔“