المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
نافع بن جبير بن مطعم عن ابن عباس باب: نافع بن جبیر بن مطعم کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 10705
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ بْنِ نَجْدَةَ، ثنا أَبُو الْيَمَانِ، أنا شُعَيْبُ بْنُ أَبِي حَمْزَةَ، عَنِ ابْنِ أَبِي حُسَيْنٍ، عَنْ نَافِعِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهماُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " قَالَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ: كَذَّبَنِي ابْنُ آدَمَ، وَلَمْ يَكُنْ يَنْبَغِي لَهُ أَنْ يُكَذِّبَنِي، وَشَتَمَنِي وَلَمْ يَكُنْ يَنْبَغِي لَهُ ذَلِكَ، فَأَمَّا تَكْذِيبُهُ إِيَّايَ فَزَعْمُهُ أَنِّي لَا أَقْدِرُ أَنْ أُعِيدَهُ كَمَا كَانَ، وَأَمَّا شَتْمُهُ إِيَّايَ فَيَقُولُ لِي وَلَدٌ، سُبْحَانِي مِنْ أَنْ أَتَّخِذَ صَاحِبَةً أَوْ وَلَدًا "ترجمہ
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ عزوجل نے فرمایا: ابن آدم نے مجھے جھٹلایا، حالانکہ اسے یہ زیب نہیں دیتا تھا کہ مجھے جھٹلائے، اور اس نے مجھے گالی دی، حالانکہ اسے یہ بھی زیب نہیں دیتا تھا۔ رہا اس کا مجھے جھٹلانا تو یہ اس کا یہ گمان کرنا ہے کہ میں اسے دوبارہ ویسا ہی پیدا کرنے پر قادر نہیں، اور رہا اس کا مجھے گالی دینا تو وہ یہ کہتا ہے کہ میری اولاد ہے، حالانکہ میں اس بات سے پاک ہوں کہ میں کوئی بیوی یا اولاد بناؤں۔“