المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
نافع بن جبير بن مطعم عن ابن عباس باب: نافع بن جبیر بن مطعم کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 10704
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ، ثنا أَبُو الْيَمَانِ، ثنا شُعَيْبٌ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ نَافِعِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَدِمَ مُسَيْلِمَةُ الْكَذَّابُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَجَعَلَ يَقُولُ: إِنْ جَعَلَ لِي مُحَمَّدٌ الْأَمْرَ مِنْ بَعْدِهِ تَبِعْتُهُ، وَقَدِمَهَا فِي بَشَرٍ كَثِيرٍ مِنْ قَوْمِهِ، فَأَقْبَلَ إِلَيْهِ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَعَهُ ثَابِتُ بْنُ قَيْسِ بْنِ شَمَّاسٍ، وَفِي يَدِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قِطْعَةُ جَرِيدٍ، فَوَقَفَ عَلَى مُسَيْلِمَةَ فِي أَصْحَابِهِ فَقَالَ: «لَوْ سَأَلْتَنِي هَذِهِ الْقِطْعَةَ مَا أَعْطَيْتُكَهَا، وَلَنْ تَعْدُوَ أَمْرَ اللهِ فِيكَ، وَلَئِنْ أَدْبَرْتَ لَيَعْقِرَنَّكَ اللهُ، وَإِنِّي لَأُرَاكَ الَّذِي رَأَيْتُ فِيكَ، وَهَذَا ثَابِتُ بْنُ قَيْسِ بْنِ شَمَّاسٍ يُجِيبُكَ عَنِّي» ، وَانْصَرَفَترجمہ
پھر رسول اللہ ﷺ اس کی طرف تشریف لے گئے، آپ ﷺ کے ساتھ ثابت بن قیس بن شماس رضی اللہ عنہ بھی تھے، اور رسول اللہ ﷺ کے ہاتھ میں کھجور کی چھڑی کا ایک ٹکڑا تھا، تو آپ ﷺ مسیلمہ کے پاس اس کے ساتھیوں سمیت رک کر فرمانے لگے: ”اگر تم مجھ سے یہ ٹکڑا بھی مانگتے تو میں تمہیں نہ دیتا، اور تم اللہ کے تمہارے بارے میں فیصلے سے آگے نہیں بڑھ سکتے، اور اگر تم نے پیٹھ پھیری تو اللہ تمہیں ہلاک کر دے گا، اور میں تمہیں وہی دیکھ رہا ہوں جو مجھے تمہارے بارے میں دکھایا گیا ہے، اور یہ ثابت بن قیس بن شماس میری طرف سے تمہیں جواب دیں گے۔“ پھر آپ ﷺ واپس لوٹ گئے۔