المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
ومن مناقب عبد الله بن عباس وأخباره باب: اور سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے مناقب اور حالات میں سے
حدیث نمبر: 10575
حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُوسَى، ثنا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمُقْرِئُ، عَنْ كَهْمَسِ بْنِ الْحَسَنِ، عَنِ ابْنِ بُرَيْدَةَ الْأَسْلَمِيِّ قَالَ: شَتَمَ رَجُلٌ ابْنَ عَبَّاسٍ، فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: " إِنَّكَ لَتَشْتُمُنِي وَفِيَّ ثَلَاثُ خِصَالٍ: إِنِّي لَآتِي عَلَى الْآيَةِ مِنْ كِتَابِ اللهِ عَزَّ وَجَلَّ، فَلَوَدِدْتُ أَنَّ جَمِيعَ النَّاسِ يَعْلَمُونَ مِنْهَا مَا أَعْلَمُ مِنْهَا، وَإِنِّي لَأَسْمَعُ بِالْحَاكِمِ مِنْ حُكَّامِ الْمُسْلِمِينَ يَعْدِلُ فِي حُكْمِهِ فَأَفْرَحُ بِهِ، وَلِعَلِّي لَا أُقاضِي إِلَيْهِ أَبَدًا، وَإِنِّي لَأَسْمَعُ بِالْغَيْثِ قَدْ أَصَابَ الْبَلَدَ مِنْ بِلَادِ الْمُسْلِمِينَ فَأَفْرَحُ، وَمَا لِي بِهِ مِنِ سَائِمَةٍ "ترجمہ
ابن بریدہ اسلمی کہتے ہیں: ایک آدمی نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کو گالی دی، تو سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”تو مجھے گالی دیتا ہے حالانکہ مجھ میں تین خصلتیں ہیں: میں کتاب اللہ کی کسی آیت پر گزرتا ہوں تو چاہتا ہوں کہ تمام لوگ وہی جانیں جو میں اس سے جانتا ہوں۔ اور میں مسلمانوں کے حکمرانوں میں سے کسی حاکم کے بارے میں سنتا ہوں کہ وہ اپنے فیصلے میں عدل کرتا ہے تو خوش ہو جاتا ہوں، اگرچہ شاید میں کبھی اس کے پاس مقدمہ لے کر نہ جاؤں۔ اور میں سنتا ہوں کہ مسلمانوں کے کسی شہر میں بارش برسی تو خوش ہو جاتا ہوں، حالانکہ میرا وہاں کوئی چوپایہ بھی نہیں۔“