حدیث نمبر: 10573
حَدَّثَنَا أَبُو خَلِيفَةَ الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ، ثنا عَلِيُّ بْنُ الْمَدِينِيِّ، ثنا أَبُو أُسَامَةَ حَمَّادُ بْنُ أُسَامَةَ حَدَّثَنِي مُجَالِدٌ، أنا عَامِرٌ الشَّعْبِيُّ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ لِيَ الْعَبَّاسُ: أَيْ بُنَيْ، إِنَّ أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ يَدْعُوكَ وَيُقَرِّبُكَ وَيَسْتَشِيرُكَ مَعَ أَصْحَابِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَاحْفَظْ عَنِّي ثَلَاثَ خِصَالٍ: اتَّقِ لَا يُجَرِّبَنَّ عَلَيْكَ كَذِبَةً، وَلَا تُفْشِيَنَّ لَهُ سِرًّا، وَلَا تَغْتَابَنَّ عِنْدَهُ أَحَدًا. قَالَ عَامِرٌ: فَقُلْتُ لِابْنِ عَبَّاسٍ: كُلُّ وَاحِدَةٍ خَيْرٌ مِنْ عَشَرَةِ آلَافٍ
ترجمہ

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: میرے والد عباس رضی اللہ عنہ نے مجھ سے فرمایا: بیٹا! امیر المومنین تمہیں بلاتے ہیں، تمہیں قریب کرتے ہیں، اور رسول اللہ ﷺ کے صحابہ کے ساتھ تم سے مشورہ لیتے ہیں، تو میری تین باتیں یاد رکھو: خبردار! کبھی ان پر جھوٹ ثابت نہ ہونے دینا، کبھی ان کا راز فاش نہ کرنا، اور کبھی ان کے سامنے کسی کی غیبت نہ کرنا۔ عامر (شعبی) کہتے ہیں: میں نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے عرض کیا: ان میں سے ہر ایک بات دس ہزار (نصیحتوں) سے بہتر ہے۔

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب العين / حدیث: 10573
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 10، صفحہ 265، حدیث 10619