المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
ومن مناقب عبد الله بن عباس وأخباره باب: اور سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے مناقب اور حالات میں سے
حدیث نمبر: 10557
حَدَّثَنَا عَلِيٌّ، ثنا أَبُو نُعَيْمٍ، ثنا سَلَمَةُ بْنُ نُبَيْطٍ الْأَشْجَعِيُّ، ثنا الضَّحَّاكُ بْنُ مُزَاحِمٍ قَالَ: مَرَّ ابْنُ عَبَّاسٍ بِقَاصٍّ، فَرَكَلَهُ بِرِجْلِهِ فَقَالَ: تَدْرِي النَّاسِخَ مِنَ الْمَنْسُوخِ؟ قَالَ: وَمَا النَّاسِخُ مِنَ الْمَنْسُوخِ؟ قَالَ: مَا تَدْرِي النَّاسِخَ مِنَ الْمَنْسُوخِ؟ قَالَ: لَا، قَالَ: هَلَكْتَ وَأَهْلَكْتَترجمہ
ضحاک بن مزاحم کہتے ہیں: سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کا گزر ایک قصہ گو کے پاس سے ہوا، تو انہوں نے اسے اپنے پاؤں سے ٹھوکر ماری اور فرمایا: کیا تمہیں ناسخ اور منسوخ کا علم ہے؟ اس نے پوچھا: ناسخ اور منسوخ کیا ہے؟ انہوں نے فرمایا: کیا تمہیں ناسخ اور منسوخ کا علم نہیں؟ اس نے کہا: نہیں۔ فرمایا: تم خود بھی ہلاک ہوئے اور دوسروں کو بھی ہلاک کیا۔