المعجم الكبير للطبراني
باب الباء— حرف با سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبو سعيد الخدري، عن بلال رضي الله عنهما باب: سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کی سیدنا بلال رضی اللہ عنہ سے روایت
حدیث نمبر: 1017
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الصَّائِغُ الْمَكِّيُّ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْحُلْوَانِيُّ، ثنا عِمْرَانُ بْنُ أَبَانَ، ثنا طَلْحَةُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ سِنَانٍ، عَنْ أَبِي الْمُبَارَكِ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، عَنْ بِلَالٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا، قَالَ: قَالَ لِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «يَا بِلَالُ مُتْ فَقِيرًا، وَلَا تَمُتْ غَنِيًّا» قُلْتُ: وَكَيْفَ بِذَاكَ؟ قَالَ: «مَا رُزِقْتَ فَلَا تَخْبَأْ، وَمَا سُئِلَتَ فَلَا تَمْنَعْ» فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ كَيْفَ لِي بِذَاكَ؟ فَقَالَ: «هُوَ ذَاكَ أَوِ النَّارُ»ترجمہ
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سیدنا بلال رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، بلال رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے مجھ سے فرمایا: ”اے بلال! فقیر مرنا، غنی مت مرنا“ میں نے عرض کیا: یہ کیسے ہو سکتا ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”جو تمہیں رزق ملے اسے چھپا کر مت رکھو، اور جو تم سے مانگا جائے اسے روکو مت“ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! میں یہ کیسے کر پاؤں گا؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہی طریقہ ہے، ورنہ آگ (کا سامنا ہوگا)۔“