حدیث نمبر: 1018
وَبِإِسْنَادِهِ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ، عَنْ بِلَالٍ، قَالَ دَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعِنْدِي شَيْءٌ مِنْ تَمْرٍ، فَقَالَ: «مَا هَذَا؟» فَقُلْتُ: ادَّخَرْنَاهُ لِشِتَائِنَا، فَقَالَ: «أَمَا تَخَافُ أَنْ تَرَى لَهُ بُخَارًا فِي جَهَنَّمَ»
ترجمہ

اسی سند سے مروی ہے، سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سیدنا بلال رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، بلال رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ ﷺ میرے پاس تشریف لائے اور میرے پاس کچھ کھجوریں تھیں، آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہ کیا ہے؟“ میں نے عرض کیا: ہم نے یہ اپنی سردیوں کے لیے جمع کر رکھی ہے، آپ ﷺ نے فرمایا: ”کیا تمہیں ڈر نہیں کہ تم اس کی وجہ سے جہنم کا دھواں دیکھو گے؟“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الباء / حدیث: 1018
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 1، صفحہ 341، حدیث 1022