المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 10084–10095) باب: (احادیث 10084 تا 10095)
حدیث نمبر: 10085
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ النَّضْرِ الْأَزْدِيُّ، ثنا مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو، ثنا زَائِدَةُ، ثنا عَاصِمُ بْنُ أَبِي النَّجُودِ، عَنْ شَقِيقٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ قَالَ: كُنَّا نَتَكَلَّمُ فِي الصَّلَاةِ يُسَلِّمُ بَعْضُنَا عَلَى بَعْضٍ، وَيُومِئُ أَحَدُنَا بِالْحَاجَةِ، فَجِئْتُ ذَاتَ يَوْمٍ وَالنَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي فَسَلَّمْتُ عَلَيْهِ، فَلَمْ يَرُدَّ عَلَيَّ، فَأَخَذَنِي مَا قَدُمَ وَمَا حَدُثَ، فَلَمَّا فَرَغَ قَالَ: «إِنَّ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ يُحْدِثُ مِنْ أَمْرِهِ مَا شَاءَ، وَإِنَّهُ قَدْ أَحْدَثَ أَنْ لَا تَتَكَلَّمُوا فِي الصَّلَاةِ»ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: … اور ہم میں سے کوئی اشارے سے اپنی ضرورت بتا دیتا تھا، ایک دن میں آیا جبکہ نبی کریم ﷺ نماز پڑھ رہے تھے، میں نے آپ کو سلام کیا تو آپ نے میرے سلام کا جواب نہ دیا، تو مجھے اگلی پچھلی سب باتیں یاد آنے لگیں، پھر جب آپ فارغ ہوئے تو فرمایا: ”اللہ عزوجل اپنے امر میں سے جو چاہے نیا حکم نازل فرماتا ہے، اور اس نے یہ نیا حکم نازل فرمایا ہے کہ نماز میں بات نہ کرو۔“