حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ عِمْرَانَ السَّدُوسِيُّ ، كَاتِبُ بَكَّارٍ الْقَاضِي قَالَ : نَا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الشَّاذَكُونِيُّ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ الْوَاقِدِيُّ قَالَ : أَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَبِي يَحْيَى ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي هِنْدٍ ، عَنْ ذَكْوَانَ ، مَوْلَى عَائِشَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : كَانَ لِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثَوْبَانِ يَلْبَسُهُمَا فِي جُمُعَتِهِ ، فَإِذَا انْصَرَفَ طَوَيْنَاهُمَا إِلَى مِثْلِهَا .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ عَائِشَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ الْوَاقِدِيُّ .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ عَائِشَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ الْوَاقِدِيُّ .
ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے: ”رسول اللہ ﷺ کے پاس دو کپڑے تھے جو آپ ﷺ جمعہ کے دن پہنتے تھے، پھر جب آپ ﷺ واپس تشریف لاتے تو ہم انہیں آئندہ جمعہ تک لپیٹ کر رکھ دیتے تھے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے صرف اسی سند سے مروی ہے، اس میں واقدی منفرد ہیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے صرف اسی سند سے مروی ہے، اس میں واقدی منفرد ہیں۔“
حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ عِمْرَانَ السَّدُوسِيُّ قَالَ : نَا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الْمِنْقَرِيُّ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ الْوَاقِدِيُّ قَالَ : أَنَا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ جَعْفَرٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ حَبَّانَ ، عَنْ يُوسُفَ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ سَلَامٍ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ : قُلْتُ : يَا رَسُولَ اللهِ ، نَحْنُ خَيْرٌ أَمِ الَّذِينَ يَجِيئُوا مِنْ بَعْدِنَا ؟ قَالَ : I " لَوْ أَنْفَقَ أَحَدُهُمْ مِثْلَ أُحُدٍ ذَهَبًا مَا بَلَغَ مُدَّ أَحَدِكُمْ وَلَا نَصِيفَهُ .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ سَلَامٍ ، إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : الْوَاقِدِيُّ .
كذا في طبعة دار الحرمين ، وهي كذلك بالمخطوط كما أشار إليه في طبعة الطحان

سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! ہم بہتر ہیں یا وہ لوگ جو ہمارے بعد آئیں گے؟“ تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اگر ان میں سے کوئی احد پہاڑ کے برابر سونا بھی خرچ کر ڈالے تو وہ تم میں سے کسی ایک کے خرچ کیے ہوئے ایک مد (کے ثواب) کو نہیں پہنچ سکتا اور نہ ہی اس کے نصف کو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند سے مروی ہے، اس میں واقدی منفرد ہیں۔“
”دار الحرمین کی طباعت میں اسی طرح ہے، اور مخطوطے میں بھی اسی طرح ہے، جیسا کہ طحان کی طباعت میں اس کی طرف اشارہ کیا گیا ہے۔“

حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ عِمْرَانَ السَّدُوسِيُّ قَالَ : نَا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الْمِنْقَرِيُّ قَالَ : نَا يَحْيَى بْنُ رَاشِدٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ ثَابِتِ بْنِ ثَوْبَانَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، أَنَّ بُسْرَةَ بِنْتَ صَفْوَانَ ، سَأَلَتْ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الْمَرْأَةِ تُدْخِلُ يَدَهَا فِي فَرْجِهَا ؟ فَقَالَ : I " عَلَيْهَا الْوُضُوءُ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ ابْنِ ثَوْبَانَ ، إِلَّا يَحْيَى بْنُ رَاشِدٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ ابْنِ ثَوْبَانَ ، إِلَّا يَحْيَى بْنُ رَاشِدٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ .
ترجمہ
عمرو بن شعیب رحمہ اللہ اپنے والد سے اور وہ ان کے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ سیدہ بسرہ بنت صفوان رضی اللہ عنہا نے رسول اللہ ﷺ سے اس عورت کے بارے میں پوچھا جو اپنا ہاتھ اپنی شرمگاہ میں داخل کر لے؟ تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اس پر وضو لازم ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابن ثوبان سے یحییٰ بن راشد کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں سلیمان بن داود منفرد ہیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابن ثوبان سے یحییٰ بن راشد کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں سلیمان بن داود منفرد ہیں۔“