المعجم الأوسط
باب الحاء— حرفِ حاء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ حَجَّاجٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام حجاج ہے۔
حدیث نمبر: 3517
حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ عِمْرَانَ السَّدُوسِيُّ قَالَ : نَا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الْمِنْقَرِيُّ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ الْوَاقِدِيُّ قَالَ : أَنَا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ جَعْفَرٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ حَبَّانَ ، عَنْ يُوسُفَ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ سَلَامٍ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ : قُلْتُ : يَا رَسُولَ اللهِ ، نَحْنُ خَيْرٌ أَمِ الَّذِينَ يَجِيئُوا مِنْ بَعْدِنَا ؟ قَالَ : I " لَوْ أَنْفَقَ أَحَدُهُمْ مِثْلَ أُحُدٍ ذَهَبًا مَا بَلَغَ مُدَّ أَحَدِكُمْ وَلَا نَصِيفَهُ .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ سَلَامٍ ، إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : الْوَاقِدِيُّ .
كذا في طبعة دار الحرمين ، وهي كذلك بالمخطوط كما أشار إليه في طبعة الطحانترجمہ
سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! ہم بہتر ہیں یا وہ لوگ جو ہمارے بعد آئیں گے؟“ تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اگر ان میں سے کوئی احد پہاڑ کے برابر سونا بھی خرچ کر ڈالے تو وہ تم میں سے کسی ایک کے خرچ کیے ہوئے ایک مد (کے ثواب) کو نہیں پہنچ سکتا اور نہ ہی اس کے نصف کو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند سے مروی ہے، اس میں واقدی منفرد ہیں۔“
”دار الحرمین کی طباعت میں اسی طرح ہے، اور مخطوطے میں بھی اسی طرح ہے، جیسا کہ طحان کی طباعت میں اس کی طرف اشارہ کیا گیا ہے۔“