حَدَّثَنَا حَبَابُ بْنُ صَالِحٍ الْوَاسِطِيُّ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ حَرْبٍ النَّشَائِيُّ قَالَ : نَا عُمَيْرُ بْنُ عِمْرَانَ الْحَنَفِيُّ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : إِنَّ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ أَوْحَى إِلَيَّ أَنْ أُزَوِّجَ كَرِيمَتَيَّ عُثْمَانَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، إِلَّا عُمَيْرُ بْنُ عِمْرَانَ ، تَفَرَّدَ بِهِ : مُحَمَّدُ بْنُ حَرْبٍ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، إِلَّا عُمَيْرُ بْنُ عِمْرَانَ ، تَفَرَّدَ بِهِ : مُحَمَّدُ بْنُ حَرْبٍ .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”بے شک اللہ عزوجل نے مجھے وحی فرمائی ہے کہ میں اپنی دونوں معزز بیٹیوں کا نکاح عثمان سے کر دوں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابن جریج سے عمیر بن عمران کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس کی روایت میں محمد بن حرب منفرد ہیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابن جریج سے عمیر بن عمران کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس کی روایت میں محمد بن حرب منفرد ہیں۔“
حَدَّثَنَا حَبَابُ بْنُ صَالِحٍ الْوَاسِطِيُّ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ حَرْبٍ النَّشَائِيُّ قَالَ : نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ يَحْيَى بْنِ عُبَيْدِ اللهِ التَّيْمِيُّ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : عُثْمَانُ فِي الْجَنَّةِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، إِلَّا إِسْمَاعِيلُ بْنُ يَحْيَى التَّيْمِيُّ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، إِلَّا إِسْمَاعِيلُ بْنُ يَحْيَى التَّيْمِيُّ .
ترجمہ
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: ”میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”عثمان جنتی ہیں۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابن جریج سے اسماعیل بن یحییٰ تیمی کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابن جریج سے اسماعیل بن یحییٰ تیمی کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“
حَدَّثَنَا حَبَابُ بْنُ صَالِحٍ الْوَاسِطِيُّ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ حَرْبٍ النَّشَائِيُّ قَالَ : نَا نَصْرُ بْنُ حَمَّادٍ أَبُو الْحَارِثِ الْوَرَّاقُ ، عَنْ رَوْحِ بْنِ جَنَاحٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : لَا يُعَادُ الْمَرِيضُ إِلَّا بَعْدَ ثَلَاثٍ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الزُّهْرِيِّ ، إِلَّا رَوْحُ بْنُ جَنَاحٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : أَبُو الْحَارِثِ الْوَرَّاقُ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الزُّهْرِيِّ ، إِلَّا رَوْحُ بْنُ جَنَاحٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : أَبُو الْحَارِثِ الْوَرَّاقُ .
ترجمہ
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”مریض کی عیادت تین دن گزرنے کے بعد ہی کی جائے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو زہری سے روح بن جناح کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس کی روایت میں ابو الحارث وراق منفرد ہیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو زہری سے روح بن جناح کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس کی روایت میں ابو الحارث وراق منفرد ہیں۔“
حَدَّثَنَا حُبَابُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحُبَابِ التُّسْتَرِيُّ قَالَ : نَا عُثْمَانُ بْنُ حَفْصٍ التُّومَنِيُّ قَالَ : نَا سَلَّامُ بْنُ أَبِي خُبْزَةَ قَالَ : حَدَّثَنِي دَاوُدُ بْنُ أَبِي الْقَصَّافِ قَالَ : حَدَّثَنِي سَعِيدُ بْنُ جُبَيْرٍ قَالَ : كُنْتُ أَمْشِي مَعَ ابْنِ عُمَرَ ، فَمَرَّ عَلَى قَوْمٍ قَدْ نَصَبُوا طَائِرًا غَرَضًا يَرْمُونَهُ ، فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ : لَعَنَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ فَعَلَ هَذَا .
لَمْ يُسْنِدْ دَاوُدُ بْنُ أَبِي الْقَصَّافِ حَدِيثًا غَيْرَ هَذَا ، وَهُوَ شَيْخٌ بَصْرِيٌّ ثِقَةٌ .
لَمْ يُسْنِدْ دَاوُدُ بْنُ أَبِي الْقَصَّافِ حَدِيثًا غَيْرَ هَذَا ، وَهُوَ شَيْخٌ بَصْرِيٌّ ثِقَةٌ .
ترجمہ
سعید بن جبیر رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: ”میں سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کے ساتھ چل رہا تھا کہ وہ کچھ لوگوں کے پاس سے گزرے جنہوں نے ایک پرندے کو نشانہ بنانے کے لیے باندھ رکھا تھا اور اس پر تیر اندازی کر رہے تھے، تو سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ نے ایسا کرنے والے پر لعنت فرمائی ہے۔““
طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”داود بن ابی القصاف نے اس کے سوا کوئی اور حدیث مسنداً روایت نہیں کی، اور وہ بصرہ کے ثقہ شیخ ہیں۔“
طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”داود بن ابی القصاف نے اس کے سوا کوئی اور حدیث مسنداً روایت نہیں کی، اور وہ بصرہ کے ثقہ شیخ ہیں۔“
حَدَّثَنَا حُبَابُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحُبَابِ التُّسْتَرِيُّ قَالَ : نَا عُثْمَانُ بْنُ حَفْصٍ التُّومَنِيُّ قَالَ : نَا يَحْيَى بْنُ كَثِيرٍ أَبُو النَّضْرِ قَالَ : نَا عَلِيُّ بْنُ زَيْدِ بْنِ جُدْعَانَ ، عَنِ الْمُهَاجِرِ ، مَوْلَى آلِ زِيَادٍ ، قَالَ : بَيْنَمَا أَنَا عَلَى حِمَارٍ لِي تَكَادُ تُصِيبُ رِجْلِي الْأَرْضَ مِنْ صِغَرِ الْحِمَارِ ، إِذْ أَنَا بِصَلْعَةِ أَمِيرِ الْمُؤْمِنِينَ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ تَبِصُّ فِي الْقَمْرَاءِ ، فَقُلْتُ : يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ ، أَيْنَ تُرِيدُ ؟ قَالَ : حَاجَةً لِي ، قُلْتُ : أَلَا تَرْكَبُ ؟ قَالَ : بَلَى . فَتَخَلَّفْتُ عَلَى عَجُزِ الْحِمَارِ ، فَقُلْتُ : ارْكَبْ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ ، فَقَالَ : لَا أَفْعَلُ ، إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : صَاحِبُ الدَّابَّةِ أَحَقُّ بِصَدْرِ الدَّابَّةِ ، وَصَاحِبُ الْفَرَسِ أَحَقُّ بِصَدْرِ الْفَرَسِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ ، إِلَّا يَحْيَى بْنُ كَثِيرٍ ، وَلَا رَوَى الْمُهَاجِرُ مَوْلَى آلِ زِيَادٍ عَنْ عَلِيٍّ حَدِيثًا غَيْرَ هَذَا .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ ، إِلَّا يَحْيَى بْنُ كَثِيرٍ ، وَلَا رَوَى الْمُهَاجِرُ مَوْلَى آلِ زِيَادٍ عَنْ عَلِيٍّ حَدِيثًا غَيْرَ هَذَا .
ترجمہ
مہاجر رحمہ اللہ، جو آلِ زیاد کے آزاد کردہ غلام تھے، بیان کرتے ہیں: ”میں اپنے ایک گدھے پر سوار تھا، گدھا اتنا چھوٹا تھا کہ میرے پاؤں زمین کو چھونے کے قریب تھے، کہ اچانک چاندنی رات میں امیر المومنین سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کا چمکتا ہوا گنجا سر میرے سامنے آیا، میں نے عرض کیا: ”اے امیر المومنین! آپ کہاں کا ارادہ رکھتے ہیں؟“ انہوں نے فرمایا: ”مجھے ایک کام ہے۔“ میں نے کہا: ”کیا آپ سوار نہیں ہوں گے؟“ فرمایا: ”کیوں نہیں۔“ چنانچہ میں پیچھے ہٹ کر گدھے کے پچھلے حصے پر ہو گیا اور کہا: ”اے امیر المومنین! آپ سوار ہو جائیے۔“ تو انہوں نے فرمایا: ”میں ایسا نہیں کروں گا، کیونکہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا ہے: ”سواری کا مالک اس کے اگلے حصے پر بیٹھنے کا زیادہ حق دار ہے، اور گھوڑے کا مالک گھوڑے کے اگلے حصے کا زیادہ حق دار ہے۔“““
طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو علی بن زید سے یحییٰ بن کثیر کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور مہاجر مولیٰ آلِ زیاد نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے اس کے سوا کوئی اور حدیث روایت نہیں کی۔“
طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو علی بن زید سے یحییٰ بن کثیر کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور مہاجر مولیٰ آلِ زیاد نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے اس کے سوا کوئی اور حدیث روایت نہیں کی۔“