المعجم الأوسط
باب الحاء— حرفِ حاء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ حَبَابٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام حباب ہے۔
حدیث نمبر: 3504
حَدَّثَنَا حُبَابُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحُبَابِ التُّسْتَرِيُّ قَالَ : نَا عُثْمَانُ بْنُ حَفْصٍ التُّومَنِيُّ قَالَ : نَا سَلَّامُ بْنُ أَبِي خُبْزَةَ قَالَ : حَدَّثَنِي دَاوُدُ بْنُ أَبِي الْقَصَّافِ قَالَ : حَدَّثَنِي سَعِيدُ بْنُ جُبَيْرٍ قَالَ : كُنْتُ أَمْشِي مَعَ ابْنِ عُمَرَ ، فَمَرَّ عَلَى قَوْمٍ قَدْ نَصَبُوا طَائِرًا غَرَضًا يَرْمُونَهُ ، فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ : لَعَنَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ فَعَلَ هَذَا .
لَمْ يُسْنِدْ دَاوُدُ بْنُ أَبِي الْقَصَّافِ حَدِيثًا غَيْرَ هَذَا ، وَهُوَ شَيْخٌ بَصْرِيٌّ ثِقَةٌ .
ترجمہ
سعید بن جبیر رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: ”میں سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کے ساتھ چل رہا تھا کہ وہ کچھ لوگوں کے پاس سے گزرے جنہوں نے ایک پرندے کو نشانہ بنانے کے لیے باندھ رکھا تھا اور اس پر تیر اندازی کر رہے تھے، تو سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ نے ایسا کرنے والے پر لعنت فرمائی ہے۔““
طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”داود بن ابی القصاف نے اس کے سوا کوئی اور حدیث مسنداً روایت نہیں کی، اور وہ بصرہ کے ثقہ شیخ ہیں۔“