المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
وَبِهِ : قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : إِنَّ إِبْرَاهِيمَ لَمْ يَكْذِبْ غَيْرَ ثَلَاثِ كَذَبَاتٍ ، ثِنْتَانِ فِي ذَاتِ اللهِ : قَوْلُهُ : إِنِّي سَقِيمٌ وَقَوْلُهُ : بَلْ فَعَلَهُ كَبِيرُهُمْ هَذَا ، وَمَرَّ بِأَرْضٍ بِهَا جَبَّارٌ مِنَ الْجَبَابِرَةِ ، وَمَعَهُ سَارَةُ فَأَرْسَلَ إِلَيْهِ ... : مَنْ هَذِهِ الْمَرْأَةُ مِنْكَ ؟ قَالَ : هِيَ أُخْتِي ، فَأَرْسَلَ إِلَيْهِ أَنِ ابْعَثْ إِلَيَّ بِهَا .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بے شک سیدنا ابراہیم علیہ السلام نے صرف تین مرتبہ ایسی بات کہی جو بظاہر جھوٹ معلوم ہوتی تھی، جن میں سے دو اللہ کی خاطر تھیں: (ایک) ان کا یہ قول: ﴿إِنِّي سَقِيمٌ﴾ ”میں بیمار ہوں“، اور (دوسرا) ان کا یہ قول: ﴿بَلْ فَعَلَهُ كَبِيرُهُمْ هَذَا﴾ ”بلکہ یہ کام ان کے اس بڑے (بت) نے کیا ہے“۔ اور (تیسرا واقعہ یہ ہے کہ) وہ ایک ایسی سرزمین سے گزرے جہاں جابر بادشاہوں میں سے ایک جابر بادشاہ رہتا تھا اور ان کے ساتھ سیدہ سارہ رضی اللہ عنہا تھیں، تو اس بادشاہ نے ان کی طرف (کسی کو) بھیجا (کہ دریافت کرے): ”یہ عورت تمہاری کیا لگتی ہے؟“ انہوں نے فرمایا: ”یہ میری بہن ہے“، پھر اس نے ان کی طرف (حکم) بھیجا کہ: ”اسے میرے پاس بھیج دو“۔“