المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 955
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : إِذَا تَقَارَبَ الزَّمَانُ لَمْ يَكَدْ رُؤْيَا الْمُؤْمِنِ تَكْذِبُ ، وَأَصْدَقُهُمْ رُؤْيَا أَصْدَقُهُمْ حَدِيثًا ، وَرُؤْيَا الْمُؤْمِنِ جُزْءٌ مِنْ سِتَّةٍ وَأَرْبَعِينَ جُزْءًا مِنَ النُّبُوَّةِ ، وَالرُّؤْيَا الصَّالِحَةُ بُشْرَى مِنَ اللهِ ، وَالرُّؤْيَا يُحَدِّثُ بِهَا الرَّجُلُ نَفْسَهُ ، وَالِاحْتِلَامُ مِنَ الشَّيْطَانِ ، فَإِذَا رَأَى أَحَدُكُمْ مَا يَكْرَهُ فَلَا يُحَدِّثْ بِهِ .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جب زمانہ قریب ہو جائے گا تو مومن کا خواب شاذ و نادر ہی جھوٹا ہو گا، اور تم میں سب سے سچے خواب والا وہ ہو گا جو گفتگو میں سب سے زیادہ سچا ہو گا، اور مومن کا خواب نبوت کے چھیالیس حصوں میں سے ایک حصہ ہے، اور نیک خواب اللہ کی طرف سے بشارت ہے، اور ایک وہ خواب ہے جو آدمی کے اپنے نفس کی باتیں ہوتی ہیں، اور پریشان کن خواب شیطان کی طرف سے ہوتا ہے، چنانچہ جب تم میں سے کوئی ایسی چیز دیکھے جسے وہ ناپسند کرتا ہو تو اسے (کسی سے) بیان نہ کرے۔“