المعجم الأوسط
باب الياء— حرفِ یاء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ يَعْقُوبُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام یعقوب ہے۔
حدیث نمبر: 9469
حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ جَابِرٍ ، عَنْ يَعْقُوبَ بْنِ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : كُلُّ مُزْدَلِفَةَ مَشْعَرٌ ، وَارْتَفِعُوا عَنْ بَطْنِ عُرَنَةَ ، وَكُلُّ عَرَفَاتٍ مَوْقِفٌ ، وَارْتَفِعُوا عَنْ وَادِي مُحَسِّرٍ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ يَعْقُوبَ بْنِ عَطَاءٍ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ جَابِرٍ وَسُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ .
ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”مزدلفہ پورا کا پورا مشعر (ٹھہرنے کی جگہ) ہے، البتہ بطنِ عُرنہ سے ہٹ کر اوپر کی طرف ٹھہرو، اور عرفات پورا کا پورا موقف (وقوف کی جگہ) ہے، البتہ وادیِ محسر سے ہٹ کر اوپر کی طرف ٹھہرو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو یعقوب بن عطاء سے محمد بن جابر اور سفیان بن عیینہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“