المعجم الأوسط
باب الياء— حرفِ یاء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ يَعْقُوبُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام یعقوب ہے۔
حدیث نمبر: 9470
حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ أَبِي إِسْرَائِيلَ ، ثَنَا أَبِي ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَابِرٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ، عَنْ أَبِي مَعْمَرٍ ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَمْرٍو ، قَالَ : كَانَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَمْسَحُ مَنَاكِبَنَا فِي الصَّلَاةِ ، وَيَقُولُ : سَوُّوا الْمَنَاكِبَ ، وَأَقِيمُوا الصُّفُوفَ ، وَلَا تَخْتَلِفُوا فَتَخْتَلِفَ قُلُوبُكُمْ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ جَابِرٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ إِسْحَاقُ بْنُ أَبِي إِسْرَائِيلَ .
ترجمہ
سیدنا عقبہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نماز (کی صفیں درست کرتے وقت) ہمارے کندھوں پر ہاتھ پھیرتے اور فرماتے: ”کندھوں کو برابر رکھو، صفوں کو سیدھا کرو اور (آگے پیچھے ہو کر) اختلاف نہ کرو، ورنہ تمہارے دلوں میں اختلاف پڑ جائے گا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عمرو بن مرہ سے محمد بن جابر کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اسے بیان کرنے میں اسحاق بن ابی اسرائیل منفرد ہیں۔“