المعجم الأوسط
باب الياء— حرفِ یاء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ يَعْقُوبُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام یعقوب ہے۔
حدیث نمبر: 9468
حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ جَابِرٍ ، عَنْ حَمَّادٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : لَمَّا أَتَى رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - جَمْعًا أَمَرَ ضَعَفَةَ أَهْلِهِ أَنْ يَتَقَدَّمُوا بِلَيْلٍ ، وَقَالَ : لَا تَرْمُوا الْجَمْرَةَ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ I " .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ حَمَّادٍ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ جَابِرٍ وَأَبُو حَنِيفَةَ ، تَفَرَّدَ بِهِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جَابِرٍ : إِسْحَاقُ بْنُ أَبِي إِسْرَائِيلَ ، وَعَنْ أَبِي حَنِيفَةَ : عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا: ”جب رسول اللہ ﷺ جمع (مزدلفہ) میں تشریف لائے تو آپ ﷺ نے اپنے گھر والوں کے کمزور افراد کو حکم دیا کہ وہ رات ہی کو آگے روانہ ہو جائیں، اور فرمایا: ”جب تک سورج طلوع نہ ہو جائے جمرہ کو کنکریاں نہ مارنا۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”حماد سے یہ حدیث صرف محمد بن جابر اور ابوحنیفہ رحمہ اللہ نے روایت کی ہے۔ محمد بن جابر سے روایت کرنے میں اسحاق بن ابی اسرائیل منفرد ہیں اور ابوحنیفہ رحمہ اللہ سے روایت کرنے میں عبدالرحیم بن سلیمان منفرد ہیں۔“