المعجم الأوسط
باب الياء— حرفِ یاء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ يَعْقُوبُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام یعقوب ہے۔
حدیث نمبر: 9467
حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ جَابِرٍ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ شَقِيقِ بْنِ سَلَمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : نَهَانَا رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ لُحُومِ الْحُمُرِ الْأَهْلِيَّةِ ؛ إِبْقَاءً عَلَى الظَّهْرِ I " .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْأَعْمَشِ إِلَّا حِبَّانُ وَمُحَمَّدُ بْنُ جَابِرٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جَابِرٍ : إِسْحَاقُ بْنُ أَبِي إِسْرَائِيلَ ، وَتَفَرَّدَ بِهِ عَنْ حِبَّانَ : بَكْرُ بْنُ يَحْيَى بْنِ زَبَّانَ .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا: ”رسول اللہ ﷺ نے ہمیں پالتو گدھوں کا گوشت کھانے سے منع فرمایا، تاکہ سواری کے جانور باقی رہیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اعمش سے یہ حدیث صرف حبان اور محمد بن جابر نے روایت کی ہے۔ محمد بن جابر سے روایت کرنے میں اسحاق بن ابی اسرائیل منفرد ہیں اور حبان سے روایت کرنے میں بکر بن یحییٰ بن زبان منفرد ہیں۔“