المعجم الأوسط
باب الياء— حرفِ یاء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ يَعْقُوبُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام یعقوب ہے۔
حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ ، نَا عَفَّانُ ، نَا عِمْرَانُ الْقَطَّانُ أَبُو الْعَوَّامِ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَبِي الْخَلِيلِ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ الْحَارِثِ عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ ، قَالَتْ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : يُبَايَعُ لِرَجُلٍ بَيْنَ الرُّكْنِ وَالْمَقَامِ عِدَّةُ أَهْلِ بَدْرٍ ، فَيَأْتِيهِ عَصَائِبُ أَهْلِ الْعِرَاقِ ، وَأَبْدَالُ أَهْلِ الشَّامِ ، فَيَغْزُوهُ جَيْشٌ مِنْ أَهْلِ الشَّامِ ، حَتَّى إِذَا كَانُوا بِالْبَيْدَاءِ خُسِفَ بِهِمْ ، فَيَغْزُوهُمْ رَجُلٌ مِنْ قُرَيْشٍ أَخْوَالُهُ مِنْ كَلْبٍ ، فَيَلْتَقُونَ ، فَيَهْزِمُهُمُ اللهُ ، فَالْخَائِبُ مَنْ خَابَ مِنْ غَنِيمَةِ كَلْبٍ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ قَتَادَةَ إِلَّا عِمْرَانُ الْقَطَّانُ .
ام المومنین سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”رکن اور مقام (ابراہیم) کے درمیان ایک آدمی کے ہاتھ پر اہلِ بدر کی تعداد کے برابر لوگ بیعت کریں گے۔ پھر اس کے پاس اہلِ عراق کی جماعتیں اور اہلِ شام کے ابدال آئیں گے۔ پھر اہلِ شام کا ایک لشکر اس سے جنگ کے لیے نکلے گا، یہاں تک کہ جب وہ بیداء کے مقام پر ہوں گے تو انہیں زمین میں دھنسا دیا جائے گا۔ پھر قریش کا ایک آدمی، جس کے ننھیال بنو کلب میں سے ہوں گے، ان سے جنگ کرے گا، دونوں گروہوں کا مقابلہ ہوگا تو اللہ تعالیٰ انہیں شکست دے گا۔ پس نامراد وہی ہے جو بنو کلب کی غنیمت (کی تقسیم) سے محروم رہا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو قتادہ سے عمران قطان کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“