المعجم الأوسط
باب الياء— حرفِ یاء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ يَعْقُوبُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام یعقوب ہے۔
حدیث نمبر: 9460
حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِسْحَاقَ ، نَا عَفَّانُ ، نَا عِمْرَانُ ، حَدَّثَنِي قَتَادَةُ ، حَدَّثَنِي أَبُو نَضْرَةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : يَمْلِكُ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ بَيْتِي أَجْلَى الْجَبْهَةِ ، أَقْنَى الْأَنْفِ ، يَمْلَأُ الْأَرْضَ قِسْطًا وَعَدْلًا كَمَا مُلِئَتْ ظُلْمًا وَجَوْرًا ، يَعِيشُ هَذَا I " وَبَسَطَ كَفَّهُ الْيُمْنَى ، وَبَسَطَ إِلَى جَنْبِهَا أُصْبُعَيْنِ ، وَبَسَطَ كَفَّهُ الْيُسْرَى .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ قَتَادَةَ إِلَّا عِمْرَانُ الْقَطَّانُ .
ترجمہ
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”میرے اہلِ بیت میں سے ایک شخص حکمران بنے گا، جس کی پیشانی کشادہ اور ناک بلند (باریک اور خمدار) ہوگی، وہ زمین کو عدل و انصاف سے بھر دے گا جیسے وہ ظلم و جور سے بھر چکی ہوگی، وہ اتنی مدت زندہ رہے گا“ (راوی نے) اپنی دائیں ہتھیلی پھیلائی اور اس کے ساتھ دو انگلیاں پھیلائیں اور اپنی بائیں ہتھیلی بھی پھیلائی۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو قتادہ رحمہ اللہ سے عمران قطان کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“