المعجم الأوسط
باب الياء— حرفِ یاء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ يَعْقُوبُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام یعقوب ہے۔
حدیث نمبر: 9458
حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِسْحَاقَ ، ثَنَا سَلْمُ بْنُ قَادِمٍ ، نَا بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ يَحْيَى ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ مُسْلِمٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : قَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : احْتَرِسُوا مِنَ النَّاسِ بِسُوءِ الظَّنِّ .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ أَنَسٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ بَقِيَّةُ .
كذا في طبعة دار الحرمين ، ولعل الصواب :(سليمان بن سليم).ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”لوگوں سے بدگمانی کے ذریعے سے اپنا بچاؤ کرو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے اسی سند کے ساتھ ہی روایت کی جاتی ہے، اس میں بقیہ منفرد ہیں۔“
دار الحرمین کے مطبوعہ نسخے میں اسی طرح ہے، اور شاید درست نام ”سلیمان بن سلیم“ ہے۔