❮
❯
حدیث نمبر: 9457
حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِسْحَاقَ ، نَا عَفَّانُ ، نَا وُهَيْبُ بْنُ خَالِدٍ ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ ، حَدَّثَنِي جَدِّي ، أَنَّهُ دَخَلَ الدَّارَ عَلَى عُثْمَانَ وَهُوَ مَحْصُورٌ فِيهَا ، وَأَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ يَسْتَأْذِنُ عُثْمَانَ فِي الْكَلَامِ ، فَأَذِنَ لَهُ ، فَقَامَ ، فَحَمِدَ اللهَ ، وَأَثْنَى عَلَيْهِ ، ثُمَّ قَالَ : إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : سَيَكُونُ بَعْدِي فِتَنًا وَاخْتِلَافًا ، فَقَالَ قَائِلٌ مِنَ النَّاسِ : مَنْ لَنَا يَا رَسُولَ اللهِ ؟ فَقَالَ : I " عَلَيْكُمْ بِالْأَمِيرِ وَأَصْحَابِهِ I " وَهُوَ يُشِيرُ إِلَى عُثْمَانَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ إِلَّا وُهَيْبٌ ، وَجَدُّ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ إِلَى أُمِّهِ يُكَنَّى أَبَا حَبِيبَةَ .
ترجمہ

موسیٰ بن عقبہ رحمہ اللہ کے نانا (ابو حبیبہ) سے روایت ہے کہ وہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے پاس ان کے گھر میں گئے، جبکہ آپ رضی اللہ عنہ اس میں محصور تھے، اور انہوں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو سنا کہ وہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ سے بات کرنے کی اجازت مانگ رہے تھے۔ آپ رضی اللہ عنہ نے انہیں اجازت دے دی تو وہ کھڑے ہوئے، اللہ کی حمد و ثنا بیان کی، پھر کہا: ”میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ’میرے بعد فتنے اور اختلافات ہوں گے۔‘ لوگوں میں سے ایک کہنے والے نے عرض کیا: ’اے اللہ کے رسول! ہمارے لیے (کون سہارا) ہوگا؟‘ تو آپ ﷺ نے فرمایا: ’تم امیر اور اس کے ساتھیوں کو لازم پکڑنا‘ اور آپ ﷺ اس وقت سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی طرف اشارہ فرما رہے تھے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو موسیٰ بن عقبہ سے وہیب کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور موسیٰ بن عقبہ کے نانا کی کنیت ابو حبیبہ ہے۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الياء / حدیث: 9457
تخریج حدیث «أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 4567، 8429، وأحمد فى «مسنده» برقم: 8660، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 32712»