المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ قَالَ : نَا عَمْرٌو قَالَ : نَا أَبُو مُعَيْدٍ قَالَ : نَا سُلَيْمَانُ بْنُ مُوسَى ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ ، عَنْ صَفِيَّةَ بِنْتِ أَبِي عُبَيْدٍ .
عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ ، أَوْ حَفْصَةَ ، عَنْ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : لَا يَحِلُّ لِامْرَأَةٍ أَنْ تُحِدَّ عَلَى أَحَدٍ فَوْقَ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ ، وَتُحِدُّ عَلَى زَوْجِهَا عِدَّتَهَا حَتَّى تَنْقَضِيَ عِدَّتُهَا .
لَمْ يَرْوِ هَذِهِ الْأَحَادِيثَ عَنْ أَبِي مُعَيْدٍ إِلَّا عَمْرٌو I " . وَلَا يَرْوِي حَدِيثَ سُلَيْمَانَ بْنِ مُوسَى ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : I " لَا يَنْبَغِي لِامْرِئٍ مُسْلِمٍ لَهُ مَا يُوصِي فِيهِ I " عَنْ سُلَيْمَانَ ، إِلَّا أَبُو مُعَيْدٍ .
ام المومنین سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا یا سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”کسی عورت کے لیے یہ حلال نہیں کہ وہ کسی بھی میت پر تین دن سے زیادہ سوگ منائے، سوائے اپنے شوہر کے کہ اس پر عدت ختم ہونے تک سوگ منائے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ احادیث ابومعید رحمہ اللہ سے صرف عمرو رحمہ اللہ نے روایت کی ہیں۔ نیز سلیمان بن موسیٰ رحمہ اللہ کی نافع رحمہ اللہ کے واسطے سے سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی وہ حدیث کہ نبی ﷺ نے فرمایا: « لَا يَنْبَغِي لِامْرِئٍ مُسْلِمٍ لَهُ مَا يُوصِي فِيهِ » ”کسی مسلمان شخص کے لیے، جس کے پاس وصیت کرنے کے لائق کوئی چیز ہو، یہ مناسب نہیں (کہ وہ رات گزارے اور وصیت اس کے پاس لکھی نہ ہو)“، اسے سلیمان رحمہ اللہ سے صرف ابومعید رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔“