المعجم الأوسط
باب الهاء— حرفِ ہاء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ هَارُونُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ہارون ہے۔
حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ كَامِلٍ ، نَا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ ، نَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، حَدَّثَنِي أَبُو جَمِيلٍ الْأَنْصَارِيُّ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ . عَنْ عَائِشَةَ I " أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ إِذَا أَصْبَحَ يَقُولُ : أَصْبَحْتُ يَا رَبِّ أُشْهِدُكَ وَأُشْهِدُ مَلَائِكَتَكَ وَأَنْبِيَاءَكَ وَرُسُلَكَ وَجَمِيعَ خَلْقِكَ عَلَى شَهَادَتِي عَلَى نَفْسِي أَنِّي أَشْهَدُ أَنَّكَ أَنْتَ اللهُ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ وَحْدَكَ لَا شَرِيكَ لَكَ ، وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُكَ وَرَسُولُكَ ، وَأُومِنُ بِكَ وَأَتَوَكَّلُ عَلَيْكَ - يَقُولُهَا ثَلَاثًا - .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ إِلَّا أَبُو جَمِيلٍ الْأَنْصَارِيُّ ، تَفَرَّدَ بِهِ ابْنُ لَهِيعَةَ .
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ جب صبح کرتے تو یہ کلمات فرماتے: «أَصْبَحْتُ يَا رَبِّ أُشْهِدُكَ وَأُشْهِدُ مَلَائِكَتَكَ وَأَنْبِيَاءَكَ وَرُسُلَكَ وَجَمِيعَ خَلْقِكَ عَلَى شَهَادَتِي عَلَى نَفْسِي أَنِّي أَشْهَدُ أَنَّكَ أَنْتَ اللَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ وَحْدَكَ لَا شَرِيكَ لَكَ، وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُكَ وَرَسُولُكَ، وَأُومِنُ بِكَ وَأَتَوَكَّلُ عَلَيْكَ» ”اے میرے رب! میں نے صبح کی، میں تجھے گواہ بناتا ہوں، تیرے فرشتوں، تیرے نبیوں، تیرے رسولوں اور تیری تمام مخلوق کو گواہ بناتا ہوں، اپنے اوپر اپنی اس گواہی پر کہ میں گواہی دیتا ہوں کہ بلاشبہ تو ہی اللہ ہے، تیرے سوا کوئی معبود نہیں، تو اکیلا ہے، تیرا کوئی شریک نہیں، اور بے شک محمد ﷺ تیرے بندے اور تیرے رسول ہیں، اور میں تجھ پر ایمان لاتا ہوں اور تجھ ہی پر بھروسا کرتا ہوں۔“ آپ ﷺ یہ کلمات تین مرتبہ کہتے تھے۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو قاسم بن محمد سے ابو جمیل انصاری کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں ابن لہیعہ منفرد ہیں۔“