المعجم الأوسط
باب الهاء— حرفِ ہاء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ هَارُونُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ہارون ہے۔
حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ كَامِلٍ ، نَا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ ، ثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، حَدَّثَنِي عَمَّارُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ : رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُصَلِّي ذَاتَ لَيْلَةٍ ، فَقُمْتُ خَلْفَهُ أُصَلِّي بِصَلَاتِهِ ، فَلَمَّا جَلَسَ خَفَّفَ فِي قِيَامِهِ وَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ خَفِيفَتَيْنِ ، ثُمَّ سَلَّمَ ، ثُمَّ قَامَ فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ ، ثُمَّ سَلَّمَ فَأَسْمَعَنِي السَّلَامَ ، ثُمَّ إِنَّهُ الْتَفَتَ إِلَيَّ فَقَالَ : اكْلُفِي مِنَ الْعَمَلِ مَا تُطِيقِينَ ، يَقُولُهَا ثَلَاثًا .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَمَّارِ بْنِ سَعْدٍ إِلَّا ابْنُ لَهِيعَةَ .
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ”میں نے ایک رات رسول اللہ ﷺ کو نماز پڑھتے دیکھا تو میں آپ ﷺ کے پیچھے کھڑی ہو کر آپ ﷺ کی نماز کے ساتھ نماز پڑھنے لگی۔ جب آپ ﷺ (دوسری رکعت میں) بیٹھے تو آپ ﷺ نے اپنا قیام مختصر کر دیا اور دو ہلکی رکعتیں پڑھ کر سلام پھیر دیا، پھر کھڑے ہوئے اور دو رکعتیں پڑھ کر سلام پھیرا اور مجھے اپنا سلام سنایا، پھر آپ ﷺ میری طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا: ”اتنا ہی عمل اپنے ذمے لو جتنی تم میں طاقت ہو۔“ آپ ﷺ نے یہ بات تین مرتبہ فرمائی۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عمار بن سعد سے ابن لہیعہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“