❮
❯
حدیث نمبر: 9352
حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ كَامِلٍ ، نَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ ، ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سُوَيْدٍ الْمَدَنِيُّ ، حَدَّثَنِي أَبُو حَزْرَةَ يَعْقُوبُ بْنُ مُجَاهِدٍ ، أَخْبَرَنِي عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، عَنْ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : I " إِنَّ اللهَ يَقُولُ : مَنْ أَهَانَ لِي وَلِيًّا فَقَدِ اسْتَحَلَّ مُحَارَبَتِي ، وَمَا تَقَرَّبَ إِلَيَّ عَبْدٌ مِنْ عِبَادِي بِمِثْلِ أَدَاءِ فَرَائِضِي ، وَإِنَّ عَبْدِي لَيَتَقَرَّبُ إِلَيَّ بِالنَّوَافِلِ حَتَّى أُحِبَّهُ ، فَإِذَا أَحْبَبْتُهُ كُنْتُ عَيْنَيْهِ الَّتِي يُبْصِرُ بِهِمَا ، وَأُذُنَيْهِ الَّتِي يَسْمَعُ بِهِمَا ، وَيَدَهُ الَّتِي يَبْطِشُ بِهَا ، وَرِجْلَيْهِ الَّتِي يَمْشِي بِهِمَا ، إِنْ دَعَانِي أَجَبْتُهُ ، وَإِنْ سَأَلَنِي أَعْطَيْتُهُ ، وَمَا تَرَدَّدْتُ عَنْ شَيْءٍ أَنَا فَاعِلُهُ تَرَدُّدِي عَنْ مَوْتِهِ ، وَذَلِكَ أَنَّهُ يَكْرَهُ الْمَوْتَ وَأَنَا أَكْرَهُ مَسَاءَتَهُ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي حَزْرَةَ إِلَّا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سُوَيْدٍ ، وَلَا رَوَاهُ عَنْ عُرْوَةَ إِلَّا أَبُو حَزْرَةَ وَعَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ مَيْمُونٍ .
ترجمہ

ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: جس نے میرے کسی ولی کی توہین کی، اس نے مجھ سے جنگ کو اپنے لیے حلال کر لیا۔ میرا کوئی بندہ میرا قرب اس چیز کے ذریعے حاصل نہیں کرتا جو مجھے میرے فرائض کی ادائیگی سے زیادہ محبوب ہو۔ اور میرا بندہ نفل عبادات کے ذریعے مسلسل میرا قرب حاصل کرتا رہتا ہے یہاں تک کہ میں اس سے محبت کرنے لگتا ہوں۔ پھر جب میں اس سے محبت کرتا ہوں تو میں اس کی وہ آنکھیں بن جاتا ہوں جن سے وہ دیکھتا ہے، اس کے وہ کان بن جاتا ہوں جن سے وہ سنتا ہے، اس کا وہ ہاتھ بن جاتا ہوں جس سے وہ پکڑتا ہے اور اس کے وہ پاؤں بن جاتا ہوں جن سے وہ چلتا ہے۔ اگر وہ مجھ سے دعا کرے تو میں اس کی دعا قبول کرتا ہوں اور اگر وہ مجھ سے مانگے تو میں اسے عطا کرتا ہوں۔ اور میں جو کام کرنے والا ہوتا ہوں اس میں مجھے کبھی ایسا تردد نہیں ہوتا جیسا اس (بندے) کی موت (یعنی جان قبض کرنے) میں ہوتا ہے، کیونکہ وہ موت کو ناپسند کرتا ہے اور میں اس کی تکلیف کو ناپسند کرتا ہوں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابو حزرہ سے ابراہیم بن سوید کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور عروہ سے ابو حزرہ اور عبدالواحد بن میمون کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الهاء / حدیث: 9352
درجۂ حدیث محدثین: رجاله رجال الصحيح غير هارون بن كامل
تخریج حدیث «قال الهيثمي: رجاله رجال الصحيح خلا شيخه هارون بن كامل «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 2، ص 247»»
«قال الهيثمي: رواه البزار واللفظ له وأحمد والطبراني في الأوسط وفيه عبد الواحد بن قيس وقد وثقه غير واحد وضعفه غيرهم وبقية رجال أحمد رجال الصحيح ورجال الطبراني في الأوسط رجال الصحيح غير شيخه هارون بن كامل «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 10، ص 269»»
«أخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 26834، والبزار فى «مسنده» برقم: 99 / 76»