❮
❯
حدیث نمبر: 9351
حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ كَامِلٍ ، نَا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ ، نَا خُنَيْسُ بْنُ عَامِرٍ الْمَعَافِرِيُّ ، عَنْ أَبِي قَبِيلٍ ، عَنْ جُنَادَةَ بْنِ أَبِي أُمَيَّةَ ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : مَا مِنْ نَبِيٍّ إِلَّا وَقَدْ أَنْذَرَ أُمَّتَهُ الدَّجَّالَ ، وَأَنَا أُحَذِّرُكُمْ أَمْرَ الدَّجَّالِ ، إِنَّهُ أَعْوَرُ ، وَإِنَّ رَبِّي لَيْسَ بِأَعْوَرَ ، مَكْتُوبٌ بَيْنَ عَيْنَيْهِ : كَافِرٌ ، يَقْرَأُ الْكَاتِبُ وَغَيْرُ الْكَاتِبِ ، مَعَهُ جَنَّةٌ وَنَارٌ ، نَارُهُ جَنَّةٌ وَجَنَّتُهُ نَارٌ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ خُنَيْسِ بْنِ عَامِرٍ إِلَّا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ .
ترجمہ

سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”کوئی نبی ایسا نہیں گزرا جس نے اپنی امت کو دجال سے خبردار نہ کیا ہو، اور میں بھی تمہیں دجال کے فتنے سے ڈراتا ہوں۔ وہ کانا ہے، جبکہ میرا رب کانا نہیں ہے۔ اس کی دونوں آنکھوں کے درمیان ”کافر“ لکھا ہوا ہے، جسے ہر پڑھا لکھا اور ان پڑھ پڑھ لے گا۔ اس کے ساتھ جنت اور جہنم ہوگی، مگر اس کی آگ حقیقت میں جنت ہوگی اور اس کی جنت حقیقت میں آگ ہوگی۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو خنیس بن عامر سے یحییٰ بن بکیر کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الهاء / حدیث: 9351
تخریج حدیث «أخرجه البزار فى «مسنده» برقم: 2653، والطبراني فى «الكبير» برقم: 113، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 195»