المعجم الأوسط
باب الهاء— حرفِ ہاء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ هَارُونُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ہارون ہے۔
حدیث نمبر: 9329
حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ مَلُّولٍ الْمِصْرِيُّ ، نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ يَزِيدَ ، - أَخُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمُقْرِئِ - ثَنَا حَيْوَةُ بْنُ شُرَيْحٍ ، عَنْ أَبِي صَخْرٍ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ قُسَيْطٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : مَا مِنْ مُسْلِمٍ يُسَلِّمُ عَلَيَّ إِلَّا رَدَّ اللهُ إِلَيَّ رُوحِي حَتَّى أَرُدَّ عَلَيْهِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ ابْنِ قُسَيْطٍ إِلَّا أَبُو صَخْرٍ .
كذا في طبعة دار الحرمين ، ولعل الصواب : ( عبد الله بن يزيد أبو عبد الرحمن المقرئ )ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو مسلمان بھی مجھ پر سلام بھیجتا ہے، اللہ تعالیٰ میری روح مجھ پر لوٹا دیتا ہے یہاں تک کہ میں اس کے سلام کا جواب دیتا ہوں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابن قسیط سے ابوصخر کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“
دار الحرمین کے نسخے میں اسی طرح ہے، اور غالباً درست نام ”عبداللہ بن یزید ابو عبدالرحمن المقری“ ہے۔