المعجم الأوسط
باب الهاء— حرفِ ہاء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ هَارُونُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ہارون ہے۔
حدیث نمبر: 9330
حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ مَلُّولٍ ، نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ يَزِيدَ الْمُقْرِئُ ، ثَنَا حَيْوَةُ بْنُ شُرَيْحٍ ، عَنْ بَشِيرِ بْنِ أَبِي عَمْرٍو الْخَوْلَانِيِّ ، أَنَّ الْوَلِيدَ بْنَ قَيْسٍ التُّجِيبِيَّ ، حَدَّثَهُ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ ، يَقُولُ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : يَكُونُ خَلْفٌ مِنْ بَعْدِ سِتِّينَ سَنَةً ، أَضَاعُوا الصَّلَاةَ ، وَاتَّبَعُوا الشَّهَوَاتِ ، فَسَوْفَ يَلْقَوْنَ غَيًّا ، ثُمَّ يَكُونُ خَلْفٌ يَقْرَؤُونَ الْقُرْآنَ لَا يُجَاوِزُ تَرَاقِيَهُمْ ، وَيَقْرَأُ الْقُرْآنَ ثَلَاثَةٌ : مُؤْمِنٌ ، وَمُنَافِقٌ ، وَفَاجِرٌ .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ حَيْوَةُ .
ترجمہ
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انھوں نے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”ساٹھ سال کے بعد ایسے ناخلف لوگ آئیں گے جو نماز کو ضائع کریں گے اور خواہشات کے پیچھے لگ جائیں گے، سو عنقریب وہ گمراہی (یا جہنم کی وادی غی) سے دوچار ہوں گے۔ پھر ان کے بعد ایسے ناخلف لوگ آئیں گے جو قرآن پڑھیں گے مگر وہ ان کے حلق سے نیچے نہیں اترے گا، اور قرآن تین طرح کے لوگ پڑھتے ہیں: مومن، منافق اور فاجر۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث ابو سعید رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند سے مروی ہے، اور حیوہ اس میں منفرد ہیں۔“