المعجم الأوسط
باب الهاء— حرفِ ہاء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ هَمَّامٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ہمام ہے۔
حَدَّثَنَا هَمَّامُ بْنُ يَحْيَى ، ثَنَا حَرِيزُ بْنُ الْمُسَلَّمِ ، نَا عَبْدُ الْمَجِيدِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ ضَمْرَةَ ، قَالَ : سَأَلْنَا عَلِيًّا عَنْ صَلَاةِ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِالنَّهَارِ ، فَقَالَ : إِنَّكُمْ لَا تُطِيقُونَهَا ، قَالُوا : إِنَّا نُحِبُّ أَنْ نَعْلَمَهَا ، قَالَ : كَانَ يُمْهِلُ حَتَّى إِذَا كَانَتِ الشَّمْسُ مِنْ مَشْرِقِهَا كَنَحْوِ الْعَصْرِ مِنْ مَغْرِبِهَا أَتَى أَهْلَهُ فَيَقِيلُ إِنْ بَدَا لَهُ ، فَإِذَا زَالَتِ الشَّمْسُ قَامَ فَصَلَّى أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ ، وَيُصَلِّي بَعْدَ الظُّهْرِ رَكْعَتَيْنِ ، وَقَبْلَ الْعَصْرِ أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ I " .
لَمْ يَرْوِ هَذِهِ الْأَحَادِيثَ عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ أَبِي رَوَّادٍ إِلَّا ابْنُهُ ، تَفَرَّدَ بِهِ حَرِيزُ بْنُ الْمُسَلَّمِ .
عاصم بن ضمرہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ہم نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے دن کے وقت رسول اللہ ﷺ کی نماز کے بارے میں پوچھا تو انھوں نے فرمایا: ”تم اس کی طاقت نہیں رکھتے۔“ لوگوں نے کہا: ”ہم اسے جاننا پسند کرتے ہیں۔“ انھوں نے فرمایا: ”آپ ﷺ انتظار فرماتے رہتے، یہاں تک کہ جب سورج اپنے مشرق (طلوع ہونے کی جگہ) سے اتنی بلندی پر آ جاتا جتنا عصر کے وقت اپنے مغرب (غروب ہونے کی جگہ) سے ہوتا ہے تو آپ ﷺ اپنے گھر والوں کے پاس تشریف لے جاتے اور اگر چاہتے تو قیلولہ فرماتے، پھر جب سورج ڈھل جاتا تو کھڑے ہو کر چار رکعتیں پڑھتے، ظہر کے بعد دو رکعتیں پڑھتے اور عصر سے پہلے چار رکعتیں پڑھتے تھے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”عبدالعزیز بن ابی رواد سے ان احادیث کو ان کے بیٹے کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور حریز بن مسلم اس کی روایت میں منفرد ہیں۔“