❮
❯
حدیث نمبر: 9319
حَدَّثَنَا هَاشِمُ بْنُ مَرْثَدٍ ، ثَنَا آدَمُ ، ثَنَا إِسْرَائِيلُ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ نُجَىٍّ ، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ فِي قَوْلِ اللهِ : مِنْهُمْ مَنْ قَصَصْنَا عَلَيْكَ وَمِنْهُمْ مَنْ لَمْ نَقْصُصْ عَلَيْكَ ، قَالَ : بَعَثَ اللهُ عَبْدًا حَبَشِيًّا نَبِيًّا ، فَهُوَ مِمَّنْ لَمْ يَقْصُصْ عَلَى مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - I " .
لَا يُرْوَى عَنْ عَلِيٍّ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ آدَمُ .
ترجمہ

سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان ﴿مِنْهُمْ مَنْ قَصَصْنَا عَلَيْكَ وَمِنْهُمْ مَنْ لَمْ نَقْصُصْ عَلَيْكَ﴾ (ان میں سے بعض وہ ہیں جن کے حالات ہم نے آپ سے بیان کیے اور بعض وہ ہیں جن کے حالات ہم نے آپ سے بیان نہیں کیے) کے بارے میں روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے ایک حبشی بندے کو نبی بنا کر بھیجا، وہ ان انبیاء میں سے ہے جن کا حال محمد ﷺ سے بیان نہیں کیا گیا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے اسی سند کے سوا مروی نہیں، آدم اس میں منفرد ہیں۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الهاء / حدیث: 9319