المعجم الأوسط
باب الواو— حرفِ واو سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ وَلِيدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ولید ہے۔
حدیث نمبر: 9279
حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ أَبَانَ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمَّارٍ الرَّازِيُّ ، ثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، نَا عَمْرُو بْنُ أَبِي قَيْسٍ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : كَانَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِمَّا يَقْرَأُ فِي صَلَاةِ الْجُمُعَةِ بِالْجُمُعَةِ ، فَيُحَرِّضُ بِهِ الْمُؤْمِنِينَ ، وَفِي الثَّانِيَةِ بِسُورَةِ الْمُنَافِقِينَ فَيُفْزِعُ بِهِ الْمُنَافِقِينَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مَنْصُورٍ إِلَّا عَمْرُو بْنُ أَبِي قَيْسٍ .
ترجمہ
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ جمعہ کی نماز میں (پہلی رکعت میں) جو کچھ پڑھا کرتے تھے ان میں سورۂ جمعہ بھی ہوتی تھی، جس کے ذریعے آپ ﷺ مومنوں کو (نیکی پر) ابھارتے تھے، اور دوسری رکعت میں سورۂ منافقون پڑھتے، جس سے آپ ﷺ منافقوں کو خوف زدہ کرتے تھے۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو منصور سے عمرو بن ابی قیس کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“