المعجم الأوسط
باب الواو— حرفِ واو سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ وَلِيدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ولید ہے۔
حدیث نمبر: 9278
حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ أَبَانَ الْأَصْبَهَانِيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمَّارٍ الرَّازِيُّ ، ثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ الْمُقْرِئُ ، نَا عَمْرُو بْنُ أَبِي قَيْسٍ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : تُنْسَخُ دَوَاوِينُ أَهْلِ الْأَرْضِ فِي دَوَاوِينِ أَهْلِ السَّمَاءِ فِي كُلِّ اثْنَيْنٍ وَخَمِيسٍ ، فَيُغْفَرُ لِكُلِّ مُسْلِمٍ لَا يُشْرِكُ بِاللهِ شَيْئًا ، إِلَّا رَجُلًا بَيْنَهُ وَبَيْنَ أَخِيهِ شَحْنَاءُ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مَنْصُورٍ إِلَّا عَمْرُو بْنُ أَبِي قَيْسٍ ، وَلَا عَنْ عَمْرٍو إِلَّا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، تَفَرَّدَ بِهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَمَّارٍ .
ترجمہ
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اہلِ زمین کے اعمال نامے ہر پیر اور جمعرات کو اہلِ آسمان کے دفتروں میں نقل کیے جاتے ہیں، پھر ہر اس مسلمان کی مغفرت کر دی جاتی ہے جو اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہیں ٹھہراتا، سوائے اس آدمی کے جس کے اور اس کے بھائی کے درمیان کینہ و عداوت ہو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو منصور سے عمرو بن ابی قیس کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور نہ عمرو سے عبدالصمد بن عبدالعزیز کے سوا کسی نے، اور اس میں محمد بن عمار منفرد ہیں۔“