المعجم الأوسط
باب الواو— حرفِ واو سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ وَلِيدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ولید ہے۔
حَدَّثَنِي الْوَلِيدُ بْنُ أَبَانَ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمَّارٍ ، ثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثَنَا عَمْرُو بْنُ أَبِي قَيْسٍ ، عَنْ بَشِيرِ بْنِ عَاصِمٍ ، عَنْ أَبِي الْيَقْظَانِ ، عَنْ زَاذَانَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : ثَلَاثَةٌ لَا يَهُولُهُمُ الْفَزَعُ ، وَلَا يَنَالُهُمُ الْحِسَابُ ، عَلَى كَثِيبٍ مِنْ مِسْكٍ حَتَّى يَفْرَغَ اللهُ مِنْ حِسَابِ الْعِبَادِ : رَجُلٌ قَرَأَ الْقُرْآنَ ابْتِغَاءَ وَجْهِ اللهِ ، فَأَمَّ بِهِ قَوْمًا وَهُمْ رَاضُونَ بِهِ ، وَدَاعِيَةٌ يَدْعُو إِلَى الصَّلَوَاتِ الْخَمْسِ ابْتِغَاءَ وَجْهِ اللهِ ، وَعَبْدٌ أَحْسَنَ مَا بَيْنَهُ وَبَيْنَ رَبِّهِ ، وَفِيمَا بَيْنَهُ وَبَيْنَ مَوَالِيهِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ بَشِيرِ بْنِ عَاصِمٍ إِلَّا عَمْرُو بْنُ أَبِي قَيْسٍ ، وَرَوَاهُ الثَّوْرِيُّ ، عَنْ أَبِي الْيَقْظَانِ ، عَنْ زَاذَانَ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ .
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تین قسم کے لوگوں کو (قیامت کی) گھبراہٹ خوف زدہ نہیں کرے گی اور نہ انھیں حساب سے سابقہ پڑے گا، وہ مشک کے ایک ٹیلے پر ہوں گے یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ بندوں کے حساب سے فارغ ہو جائے: ایک وہ آدمی جس نے اللہ کی رضا کی خاطر قرآن پڑھا، پھر اس کے ذریعے ایسی قوم کی امامت کی جو اس سے راضی تھی؛ دوسرا وہ اذان دینے والا جو اللہ کی رضا کی خاطر پانچوں نمازوں کی طرف بلاتا ہے؛ اور تیسرا وہ بندہ جس نے اپنے اور اپنے رب کے معاملے میں بھی اچھائی کی اور اپنے اور اپنے آقاؤں کے معاملے میں بھی۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو بشیر بن عاصم سے عمرو بن ابی قیس کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اسے ثوری رحمہ اللہ نے ابو الیقظان سے، انھوں نے زاذان سے، انھوں نے سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کیا ہے۔“