المعجم الأوسط
باب الواو— حرفِ واو سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ وَلِيدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ولید ہے۔
حدیث نمبر: 9277
حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْعَدَّاسُ ، ثَنَا أَبُو صَالِحٍ الْحُدَّانِيُّ ، ثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنْ ضَمْضَمِ بْنِ زُرْعَةَ ، عَنْ شُرَيْحِ بْنِ عُبَيْدٍ ، عَنْ أَبِي زُهَيْرٍ الْأَنْمَارِيِّ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : لَا تَقْتُلُوا الْجَرَادَ ؛ فَإِنَّهُ جُنْدُ اللهِ الْأَعْظَمُ .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ أَبِي زُهَيْرٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ .
ترجمہ
سیدنا ابو زہیر انماری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”ٹڈیوں کو مت مارو، کیونکہ یہ اللہ کا سب سے بڑا لشکر ہیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث ابو زہیر رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند سے مروی ہے، اسماعیل بن عیاش اس میں منفرد ہیں۔“