المعجم الأوسط
باب الواو— حرفِ واو سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ وَلِيدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ولید ہے۔
حدیث نمبر: 9276
حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ الْعَبَّاسِ ، نَا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ ، نَا الْمُغِيرَةُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنِ الضَّحَّاكِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللهِ ، أَنَّهُ سَمِعَ عَبْدَ اللهِ بْنَ عُمَرَ ، يَقُولُ : مَرَّ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِابْنِ صَيَّادٍ ، وَهُوَ يَلْعَبُ مَعَ صِبْيَانٍ ، فَعَرَفَهُ ، فَقَدِمَهُ ، فَقَالَ : I " أَتَشْهَدُ أَنِّي رَسُولُ اللهِ ؟ I " قَالَ ابْنُ الصَّيَّادِ : أَشْهَدُ أَنَّكَ نَبِيُّ الْأُمِّيِّينَ ، فَتَشْهَدُ أَنِّي رَسُولُ اللهِ ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : I " آمَنْتُ بِاللهِ وَرُسُلِهِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ نَافِعٍ ، عَنْ سَالِمٍ ، إِلَّا الضَّحَّاكُ ، تَفَرَّدَ بِهِ الْمُغِيرَةُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ ابن صیاد کے پاس سے گزرے، وہ لڑکوں کے ساتھ کھیل رہا تھا، آپ ﷺ نے اسے پہچان لیا اور اسے آگے بلایا، پھر فرمایا: ”کیا تو گواہی دیتا ہے کہ میں اللہ کا رسول ہوں؟“ ابن صیاد نے کہا: ”میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ امیوں کے نبی ہیں، تو کیا آپ گواہی دیتے ہیں کہ میں اللہ کا رسول ہوں؟“ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”میں اللہ پر اور اس کے رسولوں پر ایمان لایا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو نافع سے، انھوں نے سالم سے، ضحاک کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور مغیرہ بن عبدالرحمن اسے روایت کرنے میں منفرد ہیں۔“