المعجم الأوسط
باب الواو— حرفِ واو سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ وَلِيدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ولید ہے۔
حدیث نمبر: 9275
حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ الْعَبَّاسِ ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ ، ثَنَا بَكْرُ بْنُ مُضَرَ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ رَبِيعَةَ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّ الصَّلَاةَ فُرِضَتْ أَوَّلَ مَا فُرِضَتْ رَكْعَتَيْنِ ، فَزِيدَ فِي صَلَاةِ الْحَضَرِ ، وَأُقِرَّتْ صَلَاةُ السَّفَرِ رَكْعَتَيْنِ I " .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ رَبِيعَةَ إِلَّا بَكْرُ بْنُ مُضَرَ .
ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نماز جب سب سے پہلے فرض کی گئی تو دو رکعتیں فرض ہوئی تھیں، پھر حضر (اقامت) کی نماز میں اضافہ کر دیا گیا اور سفر کی نماز دو رکعتوں پر برقرار رکھی گئی۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو جعفر بن ربیعہ رحمہ اللہ سے بکر بن مضر رحمہ اللہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“