المعجم الأوسط
باب الواو— حرفِ واو سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ وَلِيدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ولید ہے۔
حدیث نمبر: 9274
حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ الْعَبَّاسِ ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ صَالِحٍ ، ثَنَا مُفَضَّلُ بْنُ فَضَالَةَ ، عَنْ يُونُسَ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ أَخِيهِ الْمِسْوَرِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : لَا يُغَرَّمُ صَاحِبُ السَّرِقَةِ إِذَا أُقِيمَ عَلَيْهِ الْحَدُّ .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ مُفَضَّلُ بْنُ فَضَالَةَ ، وَلَيْسَ مُتَّصِلَ الْإِسْنَادِ ؛ لِأَنَّ الْمِسْوَرَ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ جَدِّهِ .
ترجمہ
سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”چور پر جب حد قائم کر دی جائے تو اس سے تاوان نہیں لیا جائے گا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند سے مروی ہے، اس میں مفضل بن فضالہ منفرد ہیں، اور اس کی سند متصل نہیں، کیونکہ مسور نے اپنے دادا سے نہیں سنا۔“