المعجم الأوسط
باب النون— حرفِ نون سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ نُعْمَانُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام نعمان ہے۔
حَدَّثَنَا النُّعْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ ، ثَنَا مُقَدَّمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى ، نَا عَمِّي الْقَاسِمُ بْنُ يَحْيَى ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عُثْمَانَ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنِ الْحَكَمِ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ، قَالَ : مَنْ نَفَّسَ كُرْبَةً مِنْ كُرَبِ الْمُسْلِمِ فِي الدُّنْيَا نَفَّسَ اللهُ عَنْهُ كُرْبَةً مِنْ كُرَبِ الْآخِرَةِ ، وَمَنْ سَتَرَ عَوْرَةَ مُسْلِمٍ فِي الدُّنْيَا سَتَرَ اللهُ عَوْرَتَهُ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ ، وَمَنْ يَسَّرَ عَلَى مُعْسِرٍ فِي الدُّنْيَا يَسَّرَ اللهُ عَلَيْهِ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ ، وَاللهُ فِي عَوْنِ الْعَبْدِ مَا كَانَ الْعَبْدُ فِي عَوْنِ أَخِيهِ .
لَمْ يُدْخِلْ بَيْنَ الْأَعْمَشِ وَأَبِي صَالِحٍ : الْحَكَمَ ، أَحَدٌ مِمَّنْ رَوَى هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْأَعْمَشِ إِلَّا أَبُو شَيْبَةَ ، وَلَا رَوَاهُ عَنْ أَبِي شَيْبَةَ إِلَّا الْقَاسِمُ بْنُ يَحْيَى ، تَفَرَّدَ بِهِ مُقَدَّمُ بْنُ مُحَمَّدٍ .
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”جس نے دنیا میں کسی مسلمان کی کوئی تکلیف دور کی، اللہ تعالیٰ آخرت کی تکلیفوں میں سے اس کی ایک تکلیف دور فرما دے گا۔ اور جس نے دنیا میں کسی مسلمان کی پردہ پوشی کی، اللہ تعالیٰ دنیا و آخرت میں اس کی پردہ پوشی فرمائے گا۔ اور جس نے دنیا میں کسی تنگ دست پر آسانی کی، اللہ تعالیٰ دنیا و آخرت میں اس پر آسانی فرمائے گا۔ اور اللہ تعالیٰ بندے کی مدد میں لگا رہتا ہے جب تک بندہ اپنے بھائی کی مدد میں لگا رہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اعمش اور ابو صالح کے درمیان حکم کا واسطہ اس حدیث کو اعمش سے روایت کرنے والوں میں سے ابو شیبہ کے سوا کسی نے ذکر نہیں کیا، اور ابو شیبہ سے اسے قاسم بن یحییٰ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں مقدم بن محمد منفرد ہیں۔“