المعجم الأوسط
باب النون— حرفِ نون سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ نُعْمَانُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام نعمان ہے۔
حدیث نمبر: 9240
حَدَّثَنَا النُّعْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ ، ثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ شَاهِينَ ، ثَنَا هُشَيْمٌ ، عَنْ يُونُسَ وَهِشَامٍ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : إِذَا أَتَيْتُمُ الصَّلَاةَ فَلْيَمْشِ أَحَدُكُمْ عَلَى هِينَتِهِ ، فَلْيُصَلِّ مَا أَدْرَكَ ، وَلْيَقْضِ مَا سُبِقَ بِهِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ يُونُسَ إِلَّا هُشَيْمٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ إِسْحَاقُ بْنُ شَاهِينَ .
ترجمہ
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”جب تم نماز کے لیے آؤ تو تم میں سے ہر ایک اطمینان اور وقار کے ساتھ چلے، پھر جتنی نماز امام کے ساتھ پا لے اسے پڑھ لے اور جو رہ جائے اسے (بعد میں) پورا کر لے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو یونس سے ہشیم کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اسحاق بن شاہین اسے روایت کرنے میں منفرد ہیں۔“