المعجم الأوسط
باب النون— حرفِ نون سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ نُعْمَانُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام نعمان ہے۔
حدیث نمبر: 9242
حَدَّثَنَا النُّعْمَانُ ، نَا مُقَدَّمُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، نَا عَمِّي الْقَاسِمُ بْنُ يَحْيَى ، عَنْ أَبِي حَمْزَةَ الْأَعْوَرِ ، عَنْ أَبِي الْحَكَمِ الْبَجَلِيِّ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : لَوِ اجْتَمَعَ أَهْلُ السَّمَاءِ وَأَهْلُ الْأَرْضِ عَلَى قَتْلِ رَجُلٍ مُؤْمِنٍ لَكَبَّهُمُ اللهُ فِي النَّارِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي الْحَكَمِ الْبَجَلِيِّ - وَهُوَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي نُعَيْمٍ - إِلَّا أَبُو حَمْزَةَ ، وَلَا عَنْ أَبِي حَمْزَةَ إِلَّا الْقَاسِمُ بْنُ يَحْيَى ، تَفَرَّدَ بِهِ مُقَدَّمُ بْنُ مُحَمَّدٍ .
ترجمہ
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”اگر آسمان والے اور زمین والے سب مل کر کسی مومن شخص کے قتل پر اکٹھے ہو جائیں تو اللہ تعالیٰ ان سب کو منہ کے بل جہنم میں ڈال دے گا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ابو الحکم بجلی (یعنی عبدالرحمن بن ابی نعیم) سے اس حدیث کو ابو حمزہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور ابو حمزہ سے قاسم بن یحییٰ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں مقدم بن محمد منفرد ہیں۔“