المعجم الأوسط
باب النون— حرفِ نون سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ نُعْمَانُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام نعمان ہے۔
حدیث نمبر: 9239
حَدَّثَنَا النُّعْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الْوَاسِطِيُّ ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ حَمْزَةَ الزُّبَيْرِيُّ ، نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ نَافِعٍ ، عَنْ نَافِعِ بْنِ أَبِي نُعَيْمٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، I " أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَقْصُرُ الصَّلَاةَ بِالْعَقِيقِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ - مَرْفُوعًا - عَنْ نَافِعِ بْنِ أَبِي نُعَيْمٍ إِلَّا عَبْدُ اللهِ بْنُ نَافِعٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ عَبْدُ اللهِ بْنُ حَمْزَةَ .
ترجمہ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ عقیق کے مقام پر نماز قصر کیا کرتے تھے۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو مرفوعاً نافع بن ابی نعیم سے عبداللہ بن نافع کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور عبداللہ بن حمزہ اسے روایت کرنے میں منفرد ہیں۔“