المعجم الأوسط
باب النون— حرفِ نون سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ نَصْرٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام نصر ہے۔
حدیث نمبر: 9225
حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ الْحَكَمِ الْمَرْوَزِيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَسَّامٍ الْمَرْوَزِيُّ ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرٍ الْمَدَنِيُّ ، نَا نَافِعُ بْنُ أَبِي نُعَيْمٍ ، عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِأَهْلِ الْمَدِينَةِ : اللَّهُمَّ بَارِكْ لَهُمْ فِي صَاعِهِمْ وَمُدِّهِمْ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ نَافِعِ بْنِ أَبِي نُعَيْمٍ إِلَّا عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ مُحَمَّدُ بْنُ بَسَّامٍ الْمَرْوَزِيُّ .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے اہلِ مدینہ کے لیے دعا فرمائی: «اللَّهُمَّ بَارِكْ لَهُمْ فِي صَاعِهِمْ وَمُدِّهِمْ» ”اے اللہ! ان کے صاع اور مد (پیمانوں) میں انہیں برکت عطا فرما۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو نافع بن ابی نعیم سے عبداللہ بن جعفر کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں محمد بن بسام مروزی منفرد ہیں۔“