المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مَسْعَدَةُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مسعدہ ہے۔
حَدَّثَنَا مَسْعَدَةُ بْنُ سَعْدٍ ، ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ صَدَقَةَ الْفَدَكِيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ سَهْلِ بْنِ أَبِي حَثْمَةَ ، عَنْ عَمَّهِ أَبِي عُفَيْرِ بْنِ سَهْلِ بْنِ أَبِي حَثْمَةَ أَنَّ أَبَاهُ ، قَدْ أَخْبَرَهُ ، أَنَّ أَبَا بُرْدَةَ بْنَ نِيَارٍ ذَبَحَ ذَبِيحَةً بِسَحَرٍ ، فَلَمَّا انْصَرَفَ ذَكَرَ ذَلِكَ لِرَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ، فَقَالَ : مَنْ ذَبَحَ قَبْلَ الصَّلَاةِ فَلَيْسَتْ تِلْكَ الْأُضْحِيَّةَ ، إِنَّمَا الْأُضْحِيَّةُ مَا ذُبِحَ بَعْدَ الصَّلَاةِ ، فَاذْهَبْ فَضَحِّ I " ، فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللهِ مَا أَجِدُ شَيْئًا لِلْأُضْحِيَّةِ ، وَمَا عِنْدِي إِلَّا جَذَعٌ مِنَ الْمَعْزِ ، قَالَ : I " اذْهَبْ فَضَحِّ بِهَا ، وَلَيْسَ فِيهَا رُخْصَةٌ لِأَحَدٍ بَعْدَكَ I " .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ سَهْلِ بْنِ أَبِي حَثْمَةَ ، إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ .
سیدنا سہل بن ابی حثمہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا ابوبردہ بن نیار رضی اللہ عنہ نے صبح سویرے (نماز عید سے پہلے) جانور ذبح کر لیا، پھر جب وہ (نماز سے) واپس ہوئے تو اس کا ذکر رسول اللہ ﷺ سے کیا، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”جس نے نماز سے پہلے ذبح کیا تو وہ قربانی نہیں ہے، قربانی تو وہ ہے جو نماز کے بعد ذبح کی جائے، لہٰذا جاؤ اور (دوبارہ) قربانی کرو۔“ انہوں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! میرے پاس قربانی کے لیے (کوئی جانور) نہیں ہے، میرے پاس تو صرف بکری کا ایک جذعہ (چھ ماہ کا بچہ) ہے۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”جاؤ اسی کی قربانی کر لو، اور تمہارے بعد کسی کے لیے اس میں رخصت نہیں ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدنا سہل بن ابی حثمہ رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند سے مروی ہے، اس میں ابراہیم بن منذر منفرد ہیں۔“