❮
❯
حدیث نمبر: 9114
حَدَّثَنَا مَسْعَدَةُ بْنُ سَعْدٍ ، ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ نَافِعٍ الصَّائِغُ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ بْنِ حَفْصٍ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ رُومَانَ ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ ، عَنْ أَبِي حُمَيْدٍ السَّاعِدِيِّ ، قَالَ : اسْتَعْمَلَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَجُلًا مِنْ أَصْحَابِهِ عَلَى الصَّدَقَاتِ ، فَقَدِمَ فَقَالَ لَمَّا جَاءَ بِهِ : هَذَا لَكُمْ وَهَذَا لِي ، فَبَلَغَ ذَلِكَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَخَطَبَ النَّاسَ ، فَقَالَ : مَا بَالِي أَسْتَعْمِلُ أَحَدَكُمْ عَلَى أَشْيَاءَ مِمَّا وَلَّانِي اللهُ ، فَيَقْدَمُ ، فَيَقُولُ : هَذَا لَكُمْ وَهَذَا أُهْدِيَ لِي ، أَلَا يَجْلِسُ أَحَدُكُمْ فِي بَيْتِ أَبِيهِ وَبَيْتِ أُمِّهِ حَتَّى يُهْدَى لَهُ ؟ I " ثُمَّ قَالَ : I " أَلَا يَقْعُدُ أَحَدُكُمْ فِي بَيْتِ أَبِيهِ وَبَيْتِ أُمِّهِ حَتَّى يُهْدَى لَهُ ؟ I " ثُمَّ قَالَ : I " لَا يَأْتِي أَحَدُكُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ بِبَعِيرٍ يَحْمِلُهُ عَلَى ظَهْرِهِ لَهُ رُغَاءٌ ، أَوْ بَقَرَةٍ لَهَا خُوَارٌ أَوْ شَاةٍ لَهَا يُعَارٌ I " ثُمَّ رَفَعَ يَدَيْهِ إِلَى السَّمَاءِ ، فَقَالَ : I " أَلَا هَلْ بَلَّغْتُ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ يَزِيدَ بْنِ رُومَانَ إِلَّا عَبْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ ، وَلَا رَوَاهُ عَنْ عَبْدِ اللهِ إِلَّا عَبْدُ اللهِ بْنُ نَافِعٍ وَدَاوُدُ بْنُ خَالِدٍ الْخَيَّاطُ .
ترجمہ

سیدنا ابو حمید ساعدی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی ﷺ نے اپنے صحابہ میں سے ایک شخص کو صدقات (کی وصولی) پر عامل مقرر فرمایا۔ وہ واپس آیا تو جو کچھ لایا تھا اس کے بارے میں کہنے لگا: ”یہ تمہارے لیے ہے اور یہ میرے لیے۔“ یہ بات نبی ﷺ تک پہنچی تو آپ ﷺ نے لوگوں کو خطبہ دیا اور فرمایا: ”مجھے کیا ہوا ہے کہ میں تم میں سے کسی کو ان کاموں میں سے کسی کام پر مقرر کرتا ہوں جو اللہ نے میرے سپرد فرمائے ہیں، پھر وہ آ کر کہتا ہے: یہ تمہارے لیے ہے اور یہ مجھے ہدیہ ملا ہے! وہ اپنے باپ اور ماں کے گھر میں بیٹھا کیوں نہ رہا کہ دیکھتا اسے ہدیہ دیا جاتا ہے یا نہیں؟“ پھر فرمایا: ”کیا وہ اپنے باپ اور ماں کے گھر میں بیٹھا نہیں رہ سکتا تھا کہ اسے ہدیہ دیا جاتا؟“ پھر فرمایا: ”تم میں سے کوئی قیامت کے دن اس حال میں ہرگز نہ آئے کہ وہ اپنی پیٹھ پر ایک اونٹ اٹھائے ہو جو بلبلا رہا ہو، یا گائے ہو جو ڈکرا رہی ہو، یا بکری ہو جو ممیا رہی ہو۔“ پھر آپ ﷺ نے اپنے دونوں ہاتھ آسمان کی طرف اٹھائے اور فرمایا: ”آگاہ رہو! کیا میں نے (اللہ کا پیغام) پہنچا دیا؟“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو یزید بن رومان سے صرف عبداللہ بن عمر نے روایت کیا ہے، اور ان سے صرف عبداللہ بن نافع اور داود بن خالد خیاط نے روایت کیا ہے۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الميم / حدیث: 9114
تخریج حدیث «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1500، 2597، 6636، 6979، 7174، 7197، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1832، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 2340، 2339، 2382، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4515، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2946، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1711، 2535، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 7758، 7759، 13296، 20536، وأحمد فى «مسنده» برقم: 24085، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1309، والحميدي فى «مسنده» برقم: 863، والبزار فى «مسنده» برقم: 3707، 3708، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 6950، 6951، 6952، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 22394، 34218، 34219، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 4336، 4334، 4335، 4337، 4341، 4338، 4339، 4340، والطبراني فى «الصغير» برقم: 838، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 7730»