المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مَسْعَدَةُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مسعدہ ہے۔
حَدَّثَنَا مَسْعَدَةُ بْنُ سَعْدٍ ، ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ ، ثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، حَدَّثَنِي عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرٍ الْمُخَرِّمِيُّ ، عَنْ أُمِّ بَكْرٍ . عَنِ الْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَةَ ، أَنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ عَوْفٍ بَاعَ كَرْمَةً مِنْ عُثْمَانَ بِأَرْبَعِينَ أَلْفَ دِينَارٍ ، فَأَمَرَ عُثْمَانُ عَبْدَ اللهِ بْنَ سَعْدِ بْنِ أَبِي سَرْحٍ ، فَأَعْطَاهُ الثَّمَنَ ، فَقَسَمَهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بَيْنَ بَنِي زُهْرَةَ ، وَبَيْنَ فُقَرَاءِ الْمُسْلِمِينَ ، وَأَزْوَاجِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ، قَالَ الْمِسْوَرُ : فَأَتَيْتُ عَائِشَةَ ، فَقَالَتْ : مَا هَذَا ؟ قُلْتُ : بَعَثَ بِهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ ، فَقَالَتْ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : لَا يَحْنُو عَلَيْكُنَّ بَعْدِي إِلَّا الصَّابِرُونَ ، سَقَى اللهُ ابْنَ عَوْفٍ مِنْ سَلْسَبِيلِ الْجَنَّةِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ إِلَّا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ .
سیدنا مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ نے اپنا ایک باغ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کو چالیس ہزار دینار میں فروخت کیا۔ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے سیدنا عبداللہ بن سعد بن ابی سرح رضی اللہ عنہ کو حکم دیا تو انہوں نے اس کی قیمت ادا کر دی۔ سیدنا عبدالرحمن رضی اللہ عنہ نے وہ رقم بنو زہرہ، مسلمان فقراء اور نبی کریم ﷺ کی ازواجِ مطہرات میں تقسیم کر دی۔ سیدنا مسور رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ”میں ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس آیا تو انہوں نے پوچھا: یہ کیا ہے؟ میں نے عرض کیا: اسے سیدنا عبدالرحمن رضی اللہ عنہ نے بھیجا ہے۔“ تو انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا تھا: ”میرے بعد تم (ازواجِ مطہرات) پر شفقت صرف صبر کرنے والے لوگ ہی کریں گے۔“ پھر (سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے) دعا کی: «سَقَى اللَّهُ ابْنَ عَوْفٍ مِنْ سَلْسَبِيلِ الْجَنَّةِ» ”اللہ تعالیٰ ابن عوف کو جنت کی نہر سلسبیل سے سیراب فرمائے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو اسحاق بن جعفر بن محمد سے صرف ابراہیم بن منذر ہی نے روایت کیا ہے۔“