المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مَسْعَدَةُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مسعدہ ہے۔
حَدَّثَنَا مَسْعَدَةُ بْنُ سَعْدٍ ، ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ نَافِعٍ ، حَدَّثَنِي أَبُو مَعْشَرٍ ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ حَمْزَةَ بْنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ . عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ : خَرَجَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي غَزْوَةِ تَبُوكَ ، فَلَمَّا كَانَ بِبَعْضِ الطَّرِيقِ ذَهَبَ لِحَاجَتِهِ وَتَبِعْتُهُ ، فَلَمَّا فَرَغَ قُلْتُ : هَذَا الْمَاءُ يَا رَسُولَ اللهِ ، فَاسْتَأْخَرَ عَنِّي ، فَاسْتَأْخَرْتُ عَنْهُ ، فَاسْتَنْجَى بِالْمَاءِ ، ثُمَّ قَالَ : I " صُبَّ عَلَيَّ I " ، فَصَبَبْتُ عَلَيْهِ ، فَغَسَلَ وَجْهَهُ ثَلَاثًا ، وَيَدَيْهِ ثَلَاثًا ، وَمَسَحَ بِرَأْسِهِ ، وَمَسَحَ عَلَى الْخُفَّيْنِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ إِلَّا أَبُو مَعْشَرٍ ، وَلَا عَنْ أَبِي مَعْشَرٍ إِلَّا عَبْدُ اللهِ بْنُ نَافِعٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ .
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”نبی ﷺ غزوہ تبوک کے لیے نکلے، راستے میں ایک جگہ قضائے حاجت کے لیے تشریف لے گئے اور میں آپ ﷺ کے پیچھے گیا۔ جب آپ ﷺ فارغ ہوئے تو میں نے عرض کیا: ’اے اللہ کے رسول! یہ پانی حاضر ہے۔‘ آپ ﷺ مجھ سے ذرا پرے ہٹ گئے تو میں بھی پیچھے ہٹ گیا۔ آپ ﷺ نے پانی سے استنجا کیا، پھر فرمایا: ”مجھ پر پانی ڈالو۔“ میں نے پانی ڈالا تو آپ ﷺ نے تین بار چہرہ دھویا، تین بار دونوں ہاتھ دھوئے، سر کا مسح کیا اور دونوں موزوں پر مسح فرمایا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عبیداللہ بن عمر سے ابو معشر کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور ابو معشر سے عبداللہ بن نافع کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں ابراہیم بن المنذر منفرد ہیں۔“